کشن گنج یکم اکتوبر (نامہ نگار) مولانا مطیع الرحمن سلفی صاحب کی خصوصی دعوت پر ممبئی سے تشریف لائے ہوئے معروف عالم دین، بانی و سرپرست ادارہ دعوۃ السنۃ ویلفیئر ٹرسٹ اور ایڈیٹر مکہ میگزین، خادم القرآن والسنۃ حضرت مولانا محمد شاہد ناصری صاحب نے آج امام بخاری یونیورسٹی کشن گنج کا معائنہ فرمایا۔ اس موقع پر مولانا مظہر مدنی صاحب اور حبیب صاحب نے یونیورسٹی کی تعمیراتی پیش رفت اور تعلیمی منصوبوں کے حوالے سے انہیں تفصیلی معلومات دیں۔
مولانا محمد شاہد ناصری صاحب نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ: "امام بخاری یونیورسٹی ایک تاریخی تعلیمی ادارہ بن کر ابھرے گی، جو ملت کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیمات سے آراستہ کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔"
واضح رہے کہ امام بخاری یونیورسٹی تعمیری مراحل کے آخری اسٹیج میں ہے اور جلد ہی یہاں تعلیمی سلسلہ باضابطہ طور پر شروع کر دیا جائے گا۔
اس موقع پر دیگر اہم شخصیات بھی شریک رہیں، جن میں صدر مجلس احرار اسلام صوبہ بہار حضرت مولانا الیاس مخلص صاحب، جنرل سکریٹری مجلس احرار اسلام صوبہ بہار مولانا آفتاب اظہر صدیقی صاحب، مولانا نسیم محمدی اور دیگر معززین شامل تھے۔ سبھی مہمانوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ نہ صرف بہار بلکہ پورے ملک کے لیے ایک علمی و فکری مرکز ثابت ہوگا۔
0 تبصرے