اجتماعی ذکر بدعت ہے : مفتی سعید احمد صاحب پالن پوری
گذشتہ کل قاسمی میڈیا سروسز یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی جس میں مفتی سعید احمد صاحب پالن پوری دامت برکاتہم شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند نے ایک اہم مسئلے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اجتماعی ذکر کی مروجہ شکل جس میں پہلے پیر صاحب ایک تسبیح یا کلمہ بآواز بلند پڑھتے ہیں پھر اس کے بعد اسی کلمے کو مرید دوہراتے ہیں تو ایسا کرنا بدعت ہے، حضرت مفتی صاحب نے صحابی رسول حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس عمل پر نکیر فرمائی ہے۔ مفتی صاحب نے بتایا کہ پہلے دیوبندیوں میں ایسا نہیں تھا، لیکن کچھ عرصے سے یہ بدعت ہمارے اندر بھی آگئی ہے۔ انہوں نے مسئلے کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایک جگہ بیٹھ کر چند لوگوں کا یا ایک بڑی جماعت کا اپنے اپنے طور پر ذکر کرنا بدعت نہیں ہے، بلکہ پیر صاحب کہلوائیں اور پھر ان کے ساتھ ساتھ مریدین بھی وہی الفاظ دہرائیں تو یہ بدعت ہے ورنہ ایک جگہ بیٹھ کر کتنے ہی لوگ اپنے اپنے طور پر ذکر یا دعا کر سکتا ہے اس میں کوئی حرج کی بات نہیں، ہمارے اکابرین کی ذکر کی مجلسیں ایسی ہوا کرتی تھیں کہ سب ایک جگہ بیٹھ کر اپنے اپنے طور پر ذکر کیا کرتے تھے۔
ویڈیو کا لنک پیش خدمت ہے
........................................
(صدائے حق نیوز)
0 تبصرے