Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

مولانا محمود مدنی نے جمعیۃ سے استعفا دے دیا: تصدیق شدہ خبر

مولانا محمود مدنی صاحب نے جمعیۃ سے استعفا دیا

صدائے حق نیوز 16 جنوری 2019

    جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی مولانا محمود اسعد مدنی صاحب نے "جمعیۃ علماء ہند" سے استعفا دے دیا ہے، انہوں نے جمعیۃ کے صدر کے نام ارسال کردہ استعفا نامہ میں لکھا ہے " بصد احترام جناب والا کی خدمت میں عاجزانہ عرض ہے کہ یہ ناکارہ اپنی تمام تر نا اہلیوں اور مختلف ذاتی اعذار کی بنا پر ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند کے عہدے سے مستعفی ہوتا ہے" اس خبر کے ملتے ہی ہم نے براہ راست مولانا محمود اسعد مدنی صاحب سے رابطہ کرکے اس کی تصدیق چاہی تو انہوں نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہاں یہ بات درست ہے کہ میں نے استعفا دے دیا ہے، جب ہم نے استعفا دینے کے تعلق سے مزید وضاحت طلب کی تو انہوں نے صرف اتنا کہا کہ جو کچھ اس میں لکھا ہے وہی وضاحت ہے اس سے مزید انہوں نے کوئی بات نہیں بتائی۔ اب دیکھتے ہیں اس خبر کے پھیلتے ہی جمعیۃ کے اراکین اور ملکی سطح پر اس تنظیم کے عوامل پر اس کا کیا اثر پڑتا ہے اور کس کی طرف سے کیا رد عمل دیکھنے کو ملتا ہے۔ یہ تو ظاہر ہے کہ اب جمعیۃ علماء ہند کے دونوں گروپوں کو ایک کرنا امر محال ہے، لیکن اگر اس استعفا کے بعد ذمہ داران جمعیۃ کی طرف سے اتحادی اقدام سامنے آئے تو ملک و ملت کے حق میں بہت بہتر ہوگا۔ اس لیے کہ جمعیۃ کے بکھرنے کے بعد اس کی قوت و عمل میں بہت کمزوری آگئی تھی، اور ملک کے طول و عرض سے ہر خیرخواہ کی یہی دعا تھی کہ یہ تنظیم ایک ہی رہے۔ اس میں گروپ نہ بنیں۔ بہر حال یہ صرف خدشے اور توقعات ہیں جن کے بارے میں صرف گمان کیا جا سکتا ہے، ورنہ ہر ضلع اور ہر صوبے کے صدور اور ذمہ داران کسی حال میں نہیں چاہیں گے کہ جمعیۃ ایک ہو، کیوں کہ ایسا ہوا تو ان کے بھی عہدے ختم ہوجائیں گے۔
✍: آفتاب اظہرؔ صدیقی
(صدائے حق نیوز)
www.sqnews.in

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے