Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات، رحمت پاڑا میں بخاری شریف کا آغاز



افتتاحی درس کے موقع پر علمائے کرام کی تشریف آوری اور دعائیہ نشست کا انعقاد

  کشن گنج، 23 مئی (پریس ریلیز)جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات، رحمت پاڑا، کشن گنج میں گزشتہ روز بخاری شریف کے بابرکت آغاز کے موقع پر ایک باوقار اور روح پرور دعائیہ نشست کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس اہم موقع پر علمی و روحانی فضا سے لبریز تقریب میں ضلع کے متعدد جید علمائے کرام کی شرکت نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔تلات کلام اللہ اور نعتیہ کلام سے محفل کا آغاز ہوا۔مولانا معظم صاحب خوش اسلوبی سے نظامت کے فرائض نے انجام دیے۔
  تقریب کی صدارت کے فرائض پیر طریقت مولانا زاہر حسین نے انجام دیے؛ جبکہ درس بخاری کے آغاز کے لیے دارالعلوم کشن گنج کے مہتمم مفتی محمد اظہار قاسمی مدعو رہے، جنہوں نے دورہئ حدیث کی طالبات کو بخاری شریف کا پہلا سبق پڑھایا۔ انہوں نے امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت، ان کی علمی خدمات اور بخاری شریف کی اہمیت و امتیازات پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے طالبات کو اس اہم علم کے حصول کی ترغیب دی۔
  مہمانانِ خصوصی میں مولانا آفتاب اظہر صدیقی (جنرل سیکریٹری مجلس احراراسلام، صوبہ بہار)مولانا ساجد حسین ندوی(مدرسہ دارالسلام بیلوا)مولانا معظم صاحب (جامعہ طوبی للبنات، اراباڑی)مولانا ہاشم اختر قاسمی (مہتمم جامعہ ام کلثوم للبنات، کشن گنج)،مولانا انوار الحق (مدرسہ صفہ للبنات، کشن گنج) کے نام قابل ذکر ہیں۔
  علمائے کرام نے اپنے پرمغز تاثرات میں بخاری شریف کی تدریس کو ایک عظیم دینی خدمت قرار دیا اور جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات میں اس اہم قدم کو سراہا۔ انہوں نے جامعہ کے مہتمم مولانا عبدالرشید صاحب کو دورہئ حدیث اور بخاری شریف کے باقاعدہ نظم و نسق قائم کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔
   مولانا آفتاب اظہر صدیقی نے دل نشین خطاب کیا جس میں علم حدیث کی فضیلت اور معاصر دینی تقاضوں پر روشنی ڈالی۔ مجلس کی روحانی فضا کو مزید معطر کرتے ہوئے حضرت مولانا زاہر حسین نے دعا فرمائی۔ مہتمم جامعہ، مولانا عبدالرشید صاحب نے تمام مہمانان اور شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔دیگر شریک شخصیات میں مولانا فیاض، مولانا منور، جناب انعام الحق بھنکردواری، اور محمد معصوم بیلوا کے اسماء قابل ذکر ہیں۔یہ بابرکت نشست جہاں دینی علم کے چراغ روشن کرنے کی نوید تھی، وہیں اہل علاقہ کے لیے ایک نئی دینی بیداری کا سبب بھی بنی۔ جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات کی اس تعلیمی پیش رفت پر اہل علاقہ نے خوشی کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے