Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

کشن گنج اسمبلی کے عوام کی آواز: ڈاکٹر برکت اللہ کو دیا جائے AIMIM کا ٹکٹ



کشن گنج، – 26 مئی 2025: (پریس ریلیز) کشن گنج اسمبلی حلقہ ان دنوں ایک نئی سیاسی لہر کی گواہی دے رہا ہے۔ ضلع کے ممتاز اور معروف سرجن ڈاکٹر برکت اللہ کی سیاسی میدان میں موجودگی کو عوامی حمایت بڑی تیزی سے حاصل ہو رہی ہے۔ وہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے مضبوط دعویدار کے طور پر ابھر رہے ہیں، اور کشن گنج کے عوام کی ایک بڑی تعداد ان کے حق میں آواز بلند کر رہی ہے کہ انہیں آئندہ ودھان سبھا انتخابات میں AIMIM کا ٹکٹ دیا جائے۔

ڈاکٹر برکت اللہ نہ صرف ایک کامیاب سرجن اور ہسپتال کے منتظم ہیں، بلکہ ان کی عوامی خدمات، خلوص، ملنساری اور بلا تفریق مذہب و ملت خدمت خلق کا جذبہ انہیں علاقے میں ایک محبوب چہرہ بناتا ہے۔ شہر و دیہات کے عوام خصوصاً نوجوان، مریض، بزرگ، اور تعلیمی حلقے ان کی سادگی، خلوص اور سماجی ذمہ داری کے قائل ہیں۔

ڈاکٹر صاحب نے نہ صرف طب کے شعبے میں بہترین خدمات انجام دی ہیں، بلکہ ضرورت مندوں کی مدد، فری میڈیکل کیمپس، تعلیمی رہنمائی، اور سماجی بہبود کے کاموں میں بھی پیش پیش رہے ہیں۔ ان کے ہسپتال میں روزانہ سینکڑوں مریض مستفید ہوتے ہیں، جن میں ایک بڑی تعداد نادار اور متوسط طبقے سے تعلق رکھتی ہے۔

ایم آئی ایم کی مقامی قیادت سے لے کر ریاستی سطح تک اب یہ مطالبہ شدت اختیار کر چکا ہے کہ ڈاکٹر برکت اللہ جیسے صاف شبیہ، تعلیم یافتہ، خادم اور عوامی اعتماد کے حامل شخصیت کو پارٹی کا ٹکٹ دیا جائے تاکہ کشن گنج جیسے حساس اور پسماندہ حلقے میں مثبت تبدیلی لائی جا سکے۔

علاقے میں جگہ جگہ ڈاکٹر برکت اللہ کے حق میں بینر، پوسٹر، سوشل میڈیا پر مہم اور عوامی دستخطی مہم بھی جاری ہے۔ کئی سماجی تنظیموں، نوجوانوں کی انجمنوں اور مذہبی و تعلیمی شخصیات نے بھی ان کی امیدواری کی تائید کی ہے۔
ایم آئی ایم پارٹی اگر عوامی جذبات کا احترام کرتے ہوئے ڈاکٹر برکت اللہ کو ٹکٹ دیتی ہے، تو یہ نہ صرف ایک مقبول امیدوار کو آگے بڑھانے کا فیصلہ ہوگا بلکہ کشن گنج میں ایک مثبت اور فلاحی سیاست کی راہ ہموار ہوگی۔
_____

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے