Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

مہاراشٹر کے قد آور مسلم لیڈر بابا صدیقی کا گولی مار کر قتل



تین حملہ آوروں میں سے دو گرفتار، وزیر اعلی شندے کا سخت سزا دینے کا اعلان 

ممبئی۔۱۲۔اکتوبر: 

مہارشٹر کے سابق ریاستی وزیر، قد آور مسلم لیڈر،نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی اجیت پوار) کے رہنما بابا صدیقی کو ممبئی کے باندرہ علاقے میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے بیٹے ذیشان صدیقی کے دفتر کے پاس تھے۔ تین حملہ آوروں نے، جن کے چہرے ڈھکے ہوئے تھے، گاڑی سے نکل کر بابا صدیقی پر فائرنگ کی، جس سے انہیں سینے اور پیٹ میں گولیاں لگیں۔ انہیں فوری طور پر لیلاوتی اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے اور انتقال کر گئے۔

پولیس نے واقعے میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں ایک کا تعلق اتر پردیش اور دوسرے کا ہریانہ سے ہے، جبکہ تیسرے حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے وعدہ کیا ہے کہ ملزمان کو سخت سزا دی جائے گی۔ بابا صدیقی ماضی میں کانگریس کے ٹکٹ پر انتخابات جیت چکے تھے اور حال ہی میں این سی پی میں شامل ہوئے تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے