Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

رد ارتداد کانفرنس کے عنوان سے اونسی، ببھنگواں، مدھوبنی میں عظیم الشان مشترکہ اجلاس کا انعقاد



مدھوبنی، بہار: 21 اکتوبر 2024 (پریس ریلیز)  اونسی، ببھنگواں بسفی مدھوبنی میں جماعت دیوبند اور جماعت اہل حدیث کی طرف سے مشترکہ طور پر ایک باوقار اور فکر انگیز کانفرنس بعنوان "رد ارتداد کانفرنس" کا انعقاد ہوا۔ اس کانفرنس میں علماء اور مبلغین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مسلمانوں کو درپیش فتنوں پر تفصیلی خطاب کیا۔


کانفرنس کی صدارت مولانا محمد اشفاق سلفی مدنی نے کی؛ جبکہ نظامت کے فرائض مولانا جمیل اختر شفیق سیتامڑھی نے انجام دیے۔


کانفرنس میں مشہور و معروف علماء اور مبلغین نے شرکت کی جن میں نمایاں نام ڈاکٹر مولانا عبدالغفار سلفی، ڈاکٹر مولانا عبدالکریم علیگ، مولانا سہراب عالم ندوی، مولانا عبداللہ سالم چترویدی،  مولانا فیاض اسلامی، شیخ حافظ عامر رحمانی وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔ اجلاس کی سرپرستی مولانا و مفتی ابوذر قاسمی نے فرمائی۔


مقررین نے اپنے خطبات میں ارتداد کے بڑھتے ہوئے رجحان پر روشنی ڈالی اور نوجوان نسل کو دین سے وابستہ رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ علماء نے اس بات پر تاکید کی کہ اسلامی تعلیمات سے دوری ارتداد کے پھیلاؤ کا سبب بن رہی ہے اور اس کے سد باب کے لیے دینی بیداری ناگزیر ہے۔


مولانا عبدالغفار سلفی اور مولانا سہراب عالم ندوی نے اپنے خطاب میں اسلامی تاریخ کی مثالوں سے واضح کیا کہ دین کی حفاظت ہر دور کا اہم تقاضا رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ معاشرتی فتنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں دین کی طرف رجوع کرنا ہوگا اور مدارس کا کردار اس ضمن میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔


کانفرنس کے اختتام پر حاضرین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دین کی ترویج و حفاظت کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ قاری ابرار صدیقی اور مولانا شرف الدین تیمی اور شیخ حافظ محمد ناصر رحمانی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور دعائیہ کلمات کے ساتھ نشست اختتام پذیر ہوئی۔


کانفرنس کے منتظمین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دین سے وابستہ رہیں اور ارتداد کے خلاف بیداری پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ امت کو فتنۂ ارتداد سے محفوظ رکھا جا سکے۔


یہ کانفرنس اہل علاقہ کے لیے انتہائی سودمند اور بیداری کا پیغام دینے والی ثابت ہوئی۔ علماء کرام کی پرمغز تقریروں نے اس اجلاس کی اہمیت میں مزید اضافہ کیا اور شرکا نے نہایت ذوق و شوق سے تمام بیانات کو سنا۔

*صدائے حق نیوز*

www.sqnews.in

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے