Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

مدرسہ فلاح المسلمین بھوارہ مدھوبنی میں علماء کا دورہ اور دینی خدمات کا معائنہ



مدھوبنی، 21 اکتوبر: 2024 شہر کے ممتاز دینی ادارہ *مدرسہ فلاح المسلمین* گواپو کھر بھوارہ میں مجلس احرار اسلام صوبہ بہار کے جنرل سکریٹری اور راشٹریہ علماء کونسل کے صوبائی انچارج *مولانا آفتاب اظہر صدیقی کشن گنج*، معروف داعی و مبلغ *ڈاکٹر عبدالکریم علیگ* اور *مولانا عبدالواحد بخاری* (نمائندہ صدائے حق نیوز) کا خصوصی دورہ عمل میں آیا۔  


اس موقع پر مدرسے کے فعال استاذ *مولانا مسیح حنفی قاسمی* نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور ادارے کی تاریخ، تعلیمی خدمات، اور موجودہ سرگرمیوں کا تعارف پیش کیا۔ وفد نے مدرسے کے مختلف تعلیمی اور دینی شعبوں کا معائنہ کیا اور ادارے کی کارکردگی سے اطمینان کا اظہار کیا۔


دورے کے دوران وفد کی ملاقات *مولانا و مفتی امداد اللہ قاسمی* (قاضی دارالقضا) سے بھی ہوئی، جنہوں نے *دارالقضا* کی خدمات پر اجمالی کارگزاری سے روشناس کرایا۔ مفتی امداد اللہ قاسمی نے بتایا کہ دارالقضا نہایت منظم طریقے سے علاقے کے مسلمانوں کے عائلی مسائل کو شریعت کی روشنی میں حل کر رہا ہے اور لوگوں کو عدل و انصاف فراہم کر رہا ہے۔ وفد نے دارالقضا کے کام کو علاقے کے لیے ایک اہم ضرورت قرار دیا اور اس کی خدمات کو سراہا۔  


*مولانا آفتاب اظہر صدیقی* نے اس موقع پر سابق قاضی *مولانا حبیب اللہ قاسمی رحمۃ اللہ علیہ* کی یاد تازہ کی اور ان کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ مولانا مسیح نے بتایا کہ علاقے میں آج جو دینی بیداری اور تعلیم کی روشنی نظر آتی ہے، وہ مولانا حبیب اللہ قاسمی کی انتھک محنتوں کا نتیجہ ہے۔


انہوں نے بتایا کہ اس دینی ادارہ کو ضلع مدھوبنی کے جید علمائے کرام کی خدمات حاصل ہے بالخصوص حضرت مطیع الرحمان صاحب قاسمی، حضرت مولانا مفتی ابوذر صاحب قاسمی صدر جمعیت علماء مدھوبنی، حضرت مولانا مفتی محمد روح اللہ صاحب قاسمی وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔


وفد نے مدرسے کی تعلیمی و انتظامی کارکردگی پر خوشی و اطمینان کا اظہار کیا اور اسے دینی و تعلیمی ترقی کا ایک عظیم مرکز قرار دیا۔

آخر میں واردین اس ادارے کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ رخصت ہوئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے