Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

*12 ربیع الاول کے موقع پر بزمِ ادب اردو لائبریری، کشن گنج میں بلڈ ڈونیٹ کیمپ کا انعقاد



کشن گنج: 12 ربیع الاول کے موقع پر بزمِ ادب اردو لائبریری، کشن گنج میں ایک بلڈ ڈونیٹ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیکڑوں مسلمانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنا خون عطیہ کیا۔ اس عظیم الشان کیمپ کا مقصد انسانیت کی خدمت اور ضرورت مندوں کی مدد کرنا تھا۔


بلڈ ڈونیٹ کیمپ میں شرکت کرنے والے افراد نے کہا کہ ہم اس بابرکت دن کو محض جشن منانے کے بجائے، انسانیت کی خدمت کا جذبہ پیش کرنا چاہتے ہیں۔ کیمپ کے منتظمین نے اس بات پر زور دیا کہ 12 ربیع الاول رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کا دن ہے، اور اس موقع پر ہمیں ان کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا چاہیے۔


 اس موقع پر کیمپ لگانے والوں نے کہا کہ خون کا عطیہ دینا ایک عظیم صدقہ جاریہ ہے، اور ایسے اقدامات معاشرے میں محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیتے ہیں۔


کیمپ کا اختتام دعاؤں اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ہوا۔

اس موقع پر مولانا اکرام الحق قاسمی مدرس مدرسہ تجوید القرآن کشن گنج نے کہا کہ انسانیت کی خدمت اور ضرورت مندوں کی مدد کرنا اسلام کی بنیادی تعلیمات میں سے ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے