Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

قاضی مجاہد الاسلام اکیڈمی ممبئی کی انتخابی میٹنگ کا انعقاد


مؤرخہ 26 اگست 2023 بروز سنیچر  ''قاضی مجاہد الاسلام اکیڈمی ممبئی''کی انتخابی میٹنگ گیارہ بجے دن '' دار العلوم سلیمانیہ میرا روڈ'' میں زیر صدارت مولانا نذیر احمد ندوی منعقد ہوئی، میٹنگ کا آغاز قاری بدرعالم چیتاکیمپ کی تلاوت اور دار العلوم سلیمانیہ کے ایک طالب کی نعت خوانی سے ہوا۔اس کے بعد جنرل سکریٹری مولانا عبد القدوس شاکر حکیمی نے اکیڈمی کے قیام کے پس منظر اور اس کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ آج طویل عرصہ کے بعد ایک بار پھر اکیڈمی کے پلیٹ فارم سے ہم لوگ جمع ہوئے ہیں اور چونکہ آج جدید انتخاب عمل میں آنا ہے اس لئے میں اپنے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں۔ چنانچہ  باتفاق رائے سرزمین ممبئی کی مشہور شخصیت نجم العلماء مولانا عبد القدوس شاکر حکیمی صاحب کو صدر منتخب کیا گیا جبکہ جنرل سکریٹری کے لئے معروف عالم دین مولانا شمیم اختر ندوی کا انتخاب عمل میں آیا۔اس دوران آبروئے دیوبندیت مولانا عبد السلام خان قاسمی نے انتخابی عمل اور اسکی شفافیت کو ریڑھ کی ہڈی قرار دیا میٹنگ میں اور بھی کلیدی عہدے تقسیم کیے گئے جس میں خازن قاری صدیق صاحب، نائب صدر مولانا نوشاد احمد صدیقی صاحب اور مولانا نذیر احمد ندوی صاحب، سکریٹری مفتی مصلح الدین صاحب اور قاری بدر عالم صاحب کو نامزد کیا گیا جبکہ ناظم نشر واشاعت کے طور پر نوجوان فاضل مفتی عنایت اللہ خورشید کا انتخاب عمل میں آیا۔



علاوہ ازیں مفتی حشمت اللہ صاحب،مولانا وصی احمد قاسمی،مولانا جنید قاسمی، علامہ بنی حسنی،ڈاکٹر مصطفی صاحب قاسمی اور مولانا عبدالسلام خان قاسمی کو اکیڈمی کا سرپرست منتخب کیا گیا۔جبکہ مجلس عاملہ میں مفتی توحید عالم قاسمی،قاری احمد،مفتی حماد نعمانی،مولانا زین الحق قاسمی، مفتی ابولکلام قاسمی اور مولانا عبد الرحیم قاسمی کو نامزد کیا گیا، اخیر میں صدر میٹنگ کی اجازت سے قاری صدیق صاحب خازن اکیڈمی کی دعا پر مجلس کا اختتام عمل میں آیا  اس موقع پر موجود سارے شرکاء کو جنرل باڈی میں شریک کیا گیا۔

رپورٹ: مفتی عنایت اللہ قاسمی 

(ناظم نشر واشاعت قاضی مجاہد الاسلام اکیڈمی ممبئی)


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے