Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

عمر خالد کی گرفتاری مذہبی تعصب کا نتیجہ: کیا مودی سرکار مسلم دشمنی کے ساتھ جیتے گی مسلمانوں کا وشواس؟


 ایک منٹ کا کالم
از : آفتاب اظہر صدیقی
صوبائی انچارج راشٹریہ علماءکونسل (بہار)

  عمر خالد جے این یو کا ہونہار طالب علم، جس نے کنہیا کمار کے ساتھ اپنی شجاعت و دلیری کا مظاہرہ کیا، جس نے جے این یو کے طلبہ کے حقوق کی لڑائی میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کیا، جس نے حکومت کی غلط پالیسیوں پر بھاری بھرکم سوال اٹھائے، جس نے کشمیر سے 370 ہٹائے جانے کے خلاف جمہوریت کی بقا کے لیے صدائے احتجاج بلند کی، جس نے سی اے اے اور این آر سی کی خطرناک صورت حال سے لوگوں کو روشناس کیا، جس نے سی اے اے مخالف احتجاجات میں جرا ¿ت و بے باکی کا مظاہرہ کیا۔ صفورازرگر کے بعد عمر خالد کو دہلی فسادات کا مجرم قرار دے کر گرفتار کیا جانا اور پھر اس پر یو، اے، پی، اے کے تحت مقدمہ چلانا سرکار کے مذہبی تعصب اور اقلیت کو ہراساں کرنے کی خطرناک سازش کا حصہ ہے۔ کس منھ سے کہا جائے کہ ہمارے ملک میں حکومت کر رہی سرکار جمہوریت کی محافظ ہے۔ اس سرکار سے بڑا جمہوریت اور آزادی فرد کا قاتل کون ہوگا؟ آئے دن بے قصوروں کی گرفتاریاں اور ان پر خطرناک دفعات عائد کرکے انہیں ٹارچر کرنا اس بات کی علامت ہے کہ بی جے پی سرکار اپنے خلاف اٹھنے والی مضبوط اور دم دار آوازوں کو دبادینا چاہتی ہے۔ ڈاکٹر کفیل خان، صفورا زرگر اور عمر خالد جیسے بہادر نوجوانوں کو گرفتار کرکے جہاں ملک کے قابل نوجوانوں کی صلاحیتوں کا گلا گھونٹا جارہا ہے، وہیں اس طرح کی انقلابی آوازوں کو اٹھنے سے پہلے ہی کچل دینے کی گہری سازش ہے۔ لیکن یاد رہے سرکاروں نے جب جب ظلم وستم کا لبادہ اوڑھ کر بے قصوروں کو ستایاہے، حق و انصاف کے علم برداروں نے انقلابی مشن کی تیاری کرکے ان کے تخت و تاج پر حملہ کیا ہے اور ایسی ظالم سرکاروں کو نیست و نابود کرکے رکھ دیا ہے، ہندوستان کی حالیہ فضا اس احساس کا پیش خیمہ ہے ، ملک کا نوجوان بیدار ہوچکاہے، اسے خود سے زیادہ اس ملک کے مستقبل کی فکر لاحق ہوچلی ہے، وہ سرکار کی ہر چال اور حال سے واقف ہوچکا ہے؛لہذا موجودہ حکومت اگر دوچار گرفتاریاں کرکے یہ سوچ رہی ہے کہ ملک میں نفرت و تعصب کی ظلمت بڑھے گی اور سرکار کے خلاف آوازیں اٹھنی بند ہوجائیں گی تو یہ اس کی خام خیالی ہے، ”ہر کمالے را زوالے“ بھاجپا کی حکومت کے سورج کو غروب ہونے سے پہلے گرہن لگ جائے گا ان شاءاللہ!

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے