Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

مسلم سیاسی پارٹیوں میں باہمی اتحاد ضروری


ایک منٹ کا کالم
از : آفتاب اظہر صدیقی 
صوبائی انچارج راشٹریہ علماء کونسل بہار

      ہندوستان میں اتحاد کی سیاست کا چلن عام ہوگیا ہے، بیشتر صوبوں میں اتحاد کی حکومت ہے۔ ایسے میں مسلم سیاسی جماعتوں کو بھی وقت رہتے اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے ملک بھارت میں نام نہاد سیکولر پارٹیاں آپس میں لڑتی بھڑتی بھی ہیں، ایک دوسرے پر الزامات بھی لگاتی ہیں اور پھر الیکشن آتے ہی گٹھ بندھن بھی کرلیتی ہیں، لیکن یہی نام نہاد سیاسی جماعتیں مسلم پارٹیوں سے اس طرح دور بھاگتی ہیں جیسے اذان سن کر شیطان۔ حالانکہ ان میں سے ہر نام نہاد سیکولر پارٹی کا چولہا مسلمانوں کے ووٹوں سے ہی جل رہا ہے، انہیں مسلمانوں کا ووٹ تو چاہیے؛ لیکن مسلمان کی حصہ داری نہیں۔

اب مسلمانوں کو اپنے سیاسی پلیٹ فارم کو مضبوط بنانے پر غور کرنے کی ضرورت ہے اور یہ اتحاد کی طاقت کے بغیر نہیں ہوسکتا، جب نام نہاد سیکولر سیاسی جماعتیں ہم سے اتحاد کرنا نہیں چاہتی ہیں تو ہمیں خود آپس میں اتحاد کرکے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا چاہیے، ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام مسلم سیاسی پارٹیاں ایک ساتھ مل کر مختلف صوبوں کے انتخابات میں اکثر یا تمام سیٹوں پر طبع آزمائی کریں اور اپنی قیادت کی اہمیت بتاکر مسلمانوں کی ذہن سازی کریں، پھر آہستہ آہستہ دوسرے اقلیتی طبقوں میں اپنی پکڑ بنائیں۔ بہار میں اسمبلی انتخابات 2020ء کی تیاریاں زوروں پر ہیں؛ اگر دس مسلم سیاسی جماعتیں بھی مل کر بہار کے اسمبلی انتخابات میں تمام سیٹوں پر الیکشن لڑلیں تو یہ کسی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔
19/ اگست 2020ء
......................... 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے