Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

سہارنپور اور روڑکی میں زہریلی شراب پی کر 45 لوگ ہمیشہ کے لیے موت کے نشے میں چلے گئے۔


صدائے حق نیوز 8/ فروری 2019ء

    سہارنپور میں 22 لوگ کشی نگر میں 10 لوگ زہریلی شراب پی کر مر گئے وہیں اتراکھنڈ روڑکی کے جھبریڑا علاقے کے بلوپور گاؤں میں زہریلی شراب نے اب تک 14 لوگوں کی جان لے لی ہے۔ دو چار دن کے اندر ہی یہ ساری اموات سامنے آئی ہیں۔ پولیس نے ان اموات کی وجہ زہریلی شراب بتائی ہے۔
شراب کمپنیاں جس قدر بے لگام ہو چکی ہیں کہ حد نہیں، جعل سازی کے اس دور میں شراب جیسی بے ہودہ چیز میں بھی ملاوٹ ہونے لگی ہے، دیسی شرابوں کا حال کسی زہر سے کم نہیں ہے۔ آئے دن شراب پینے والے لوگوں کے پھیپھڑے، جگر، گردے خراب ہونے کی خبریں ملتی رہتی ہیں، یہ سب شراب میں خراب اور زہریلی اشیا کی ملاوٹ کی بنا پر ہوتا ہے۔ سہارنپور اور روڑکی کے علاقوں میں دو سے تین دنوں کے اندر زہریلی شراب کی خوراک سے 45 لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور دس سے زائد لوگوں کی حالت نازک ہے۔
........................................

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے