Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

عاقب انجم عافی تعارف اور خدمات

یہ عہد معلومات کا دور یعنی انفارمیشن کا دور کہلاتا ہےـ اس عہد میں کئی نئی چیزیں وجود میں آئی جن میں سے ایک دائرتہ المعارف ویکیپیڈیا بھی ہےـ عاقب انجم عافی اسی دائرہ پر اپنی خدمات انجام دینے کے سبب معروف ہیں. آپ اکابر علمائے دیوبند پر سوانحی کام کرنے کے اعتبار سے جانے جاتے ہیں، اور آپ اس وقت بیسویں صدی کے علماء اور مشایخ کی سوانح پر تحقیقی انسائکلوپیڈیا بھی تیار کررہے ہیں. 

عاقب انجم عافی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں 05 اکتوبر 1999 کو پیدا ہوئےـ ابتدائی نشونما وہی ہوئی اور تعلیم گورنمینٹ مڈل اسکول نتھی پورہ سے شروع کی. 2010 میں جواہر نوودیہ ودیالیہ کے داخلہ امتحان میں امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی اور جواہر نوودیہ ودیالیہ اننت ناگ کا رُخ کیا. جواہر نوودیہ ودیالیہ اننت ناگ ضلع کے عیش مقام میں واقع ہے اور ایچ-آر-ڈی منسٹری کی ایک اسکیم کے ذریعے سے چلتا ہےـ ایسا اسکول بھارت کے ہر ضلع میں ایک ہے، اور جے-این-وی-ایس-ٹی نامی امتحان کے ذریعہ داخلہ ہوتا ہےـ

عاقب انجم عافی 2010 سے 2013 تک اس ادارہ میں رہے اور آٹھویں کی تکمیل کے بعد اقبال میموریل انسٹیچیوٹ، ڈورو شاہ آباد کا رُخ کیا، جہاں سے آپ نے دسویں کا امتحان ڈسٹنکشن سے پاس کیاـ ڈورو شاہ آباد کا علاقہ کشمیری کا تاریخی علاقہ مانا جاتا ہےـ مشہور سعادت منٹو کے آبا اسی علاقے سے تھے، اور کشمیری شعراء رسول میر اور محمود گامی بھی اسی علاقہ کے رہنے والے تھے.

ڈورو شاہ آباد سے 5 کلومیٹر کی دوری پر مغل باغ ویریناگ واقع ہے، جہاں سے دریائے جہلم نکلتا ہے، اور اس وجہ سے یہ علاقہ ایک مرکزی اہمیت کا حامل ہےـ

اقبال میموریل انٹیچیوٹ کے بعد عاقب انجم نے گورنمینٹ بائز ہائر سکینڈری اسکول ڈورو شاہ آباد کا رُخ کیا، اور 2017 میں وہاں سے انٹر کی تعلیم مکمل کی. اس کے عاقب انجم نے کئی تعلیمی سفر طے کئے، جن میں کئی ایک سفر دیوبند ہوئے اور بقیہ مرادآباد، ممبئی، ردولی، لکھنؤ وغیرہ کی جانب.

عاقب انجم نے 2018 مارچ میں کشمیر یونیورسٹی کے گورنمینٹ ڈگری کالج ڈورو میں داخلہ لیا اور 3 ماہ بعد وہاں سے داخلہ واپس لے لیا اور لدھیانہ کی جانب چلےـ لدھیانہ میں داخلہ لینا چاہا لیکن کس کو معلوم تھا کہ آپ کے مقدر میں جامعہ ملیہ اسلامیہ میں لکھا ہےـ لدھیانہ میں داخلہ نہ ہوسکا، اور بنا مایوس ہوئے آپ نے اندھرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی سے اردو زبان و ادب کی تاریخ میں ڈپلوما کیا.  آپ نے اردو زبان و ادب کی ترقی میں علمائے دیوبند کا حصہ نام سے ڈاکٹر عبد الحفیظ کی سرپرستی میں مقالہ تحریر کیاـ
2019 میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کا رُخ کیا اور شعبہ اسلامیات میں داخلہ لیا اور فی الحال جامعہ میں ہی زیرِ تعلیم ہےـ

تعلیمی مشغولیات کے علاوہ عاقب انجم صاحب 21 مارچ 2019 سے آزاد دائرہ المعارف ویکی پیڈیا کے لئے بھی لکھتے ہیں. آپ نے انگریزی اور اردو ویکیپیڈیا کو اپنے بزرگوں، اور اپنی تہذیب و ثقافت کے تحفظ کا ایک بہترین ذریعہ سمجھا، اور انگریزی ویکیپیڈیا پر محدث مانوی، سعید احمد اکبر آبادی، سید اصغر حسین دیوبندی، فضلائے دار العلوم دیوبند، سید ازہر شاہ قیصر، انظر شاہ کشمیری، میاں دیوبندی اور بہت سے دوسرے مشایخ کے حالات قلم بند کیےـ عاقب انجم کا کہنا ہے ہمارے بزرگوں کو ہم سے بہتر کوئی نہیں جانتا اس وجہ سے ان کا کردار اور نام زندہ رکھنا ہماری ذمہ داری ہےـ اس معاملہ میں عاقب انجم عافی کہتے ہیں کہ انہوں نے شیخ عبد الفتاح ابو گدہ رحمتہ اللہ علیہ سے بے حد متاثر ہیں. عاقب انجم عافی، مولانا اسیر ادروی کے بھی گیت گاتے ہیں. اور اسیر ادروی اور ان کے اساتذہ سید فخر الدین احمد، میاں دیوبندی کے بارے میں بھی انگریزی ویکیپیڈیا پر مضامین لکھے ہیں.

آپ کی بے شمار سوانحی اور تاریخی خدمات کی وجہ سے جنوری 2020 میں اردو ویکیپیڈیا نے آپ کو تعلیمی اداروں کے سلسلے میں اپنا سفیر قرار دیا، اور دہلی کا پوائنٹ آف کونٹیکٹ (Point of Contact) کی ذمہ داری آپ کے سپرد کردی.

عاقب انجم عافی شعر و شاعری میں بھی شوق رکھتے ہیں، اور اس واسطے کلیم عاجز کے تتبع بھی کبھی کبھی اشعار کہتے ہیں. 
ویکیپیڈیا کے سلسلے میں آپ نے دیوبند میں اردو ویکیپیڈیا کا پہلا باضابطہ جلسہ کا نظم کیا، اور دیوبند برادری کو علمائے دیوبند اور دیوبند قصبے سے متعلق لکھنے کی جانب متوجہ کیا.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے