تعلیمی. تدریسی. تربیتی ملی سماجی اور فلاحی میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں معروف عالم دین ملی رہنما مفتی محفوظ الرحمن عثمانی بانی ومہتمم جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ مدہوبنی سپول بہار مدیر اعلیٰ ماہ نامہ معارف قاسم جدید دہلی کو بھارت ورچوئل یونیورسٹی برائے امن و تعلیم کی طرف سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملنے پر جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ کے شیخ الجامعہ مفتی محمد انصار قاسمی نےمبارکبادی پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ مفتی محفوظ الرحمن عثمانی کی ہمہ جہت خدمات ہیں.ہندوستان کی ممتاز دینی درسگاہ جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ کےبانی ومہتمم ہیں جہاں ہزاروں طلبہ مختلف شعبوں سے علمی پیاس بجھارہےاور تعلیمی شرح میں اضافہ کررہے ہیں تو دوسری طرف علمی ادبی اصلاحی اور تحقیقی ماہ نامہ معارف قاسم جدید دہلی کے مدیر اعلیٰ ہیں. معارف قاسم جدید دہلی اپنی چند خصوصیات اور معیاری ادبی تحقیقی اور حالات حاضرہ کے پیش نظر مضامین کی وجہ سے مقبول و معروف ہےتو اس کی ایک خاص وجہ مدیر اعلیٰ کی سنجیدہ علمی فکری تحقیقی مضمون اور اسلوب تحریر کابھی ہے.واضح رہے کہ یہ پروگرام بنگلور کرناٹک میں منعقد ہوا مولانا حمیدالدین مظاہری نائب ناظم جامعۃ القاسم نے کہا کہ امین ملت مفتی محفوظ الرحمن عثمانی کو لکھنے پڑھنے کا ذوق شروع سے رہا ہے اللّہ نے انہیں بلا کاذھن دیا ہےتحریر شائستہ اور تقریر مواد اور مقصود سے بھرپور ہوتی ہے اسی خوبیوں کی بنیاد پرآج انہیں سراہا گیا ہےجس کےلئے وہ قابل ستائش ہیں اس موقع پر مفتی عقیل انورمظاہری ناظم تعلیمات جامعۃ القاسم نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایسے عالم دین ہیں جن کے فکر میں وسعت ہے اور ان کے بیش قیمت مقالات و مضامین مختلف اخبارات ورسائل میں پابندی سے شائع ہوتے ہیں ان کے مضامین و مقالات کامجموعہ... رشحات عثمانی... کے نام سے کتابی شکل میں موجود ہے جوقدر کی نگاہ سے دیکھی جارہی ہے. سیمانچل ڈیلوپمنٹ فرنٹ کےجنرل سیکرٹری شاہ جہاں شاد نےکہاکہ یہ اس ادارے کے لئے بھی اعزاز کی بات ہے جس نے مفتی محفوظ الرحمن عثمانی جیسے بلند پایہ عالم دین اوردرجنوں کتابوں کے مصنف ومولف کاانتخاب کیا. جس پرہم ادارہ کے ساتھ مفتی عثمانی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں.ڈاکٹر مفتی محفوظ الرحمن عثمانی نے کہا کہ ہم اللّہ کاسجدہ شکر اداکرتے ہیں یہ سب قرآن وحدیث کی خدمت کاثمرہ ہےاللہ شرف قبولیت بخشے اسی کی دعا کرتا ہوں اصل تویہ ہے کہ اللّہ راضی ہوجائے. مظہر حسین عثمانی ناظم جامعۃ القاسم نےڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملنے پر مفتی محفوظ الرحمن عثمانی کو مبارک باد دی اور کہاکہ جامعۃ القاسم دارالعلوم کےلئے بھی فخر کی بات ہے ان کے ذمہ دار اور مہتمم کی خدمت کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے مفتی عثمانی کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ معیار تعلیم بہتر ہو. مظفر حسین رحمانی سیکرٹری پیام انسانیت نےکہاکہ کہ مفتی محفوظ الرحمن عثمانی تعلیم کے ساتھ سماجی اور فلاحی کاموں سے وابستہ رہے ہیں اس موقع پر قاری شمشیر عالم جامعی. مفتی نبی حسن مظاہری. مولانا عقیل احمد قاسمی مولانا علی احمد رازی. مولانا محمد کاشف ندوی. مفتی نسیم اظہر قاسمی. مولانا صغیر احمد مفتاحی. مولانا محمد فیاض قاسمی. قاری محمد عزرائیل صدیقی. ماسٹر محمد عمران فیضانی. مفتی محمد ثناء اللہ قاسمی. قاری مشتاق احمد عثمانی. ماسٹر محمد مرشد ربانی. مفتی ابدال اعظم. نیاز احمد وغیرہ نے دل کی گہرائی سے مبارک باد پیش کیا.




0 تبصرے