پوپری، مظفرپور 30 اپریل (پریس ریلیز) پوپری شہر میں لڑکیوں کی دینی اور عصری تعلیم کے فروغ کے لیے معہد الطاہرات کا قیام عمل میں آیا۔ افتتاحی تقریب کا آغاز قاری نعیم کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ اس کے بعد ممبئی سے تشریف لائے معروف نعت خواں قاری محمد فاروق صدیقی نے نعتیہ کلام پیش کیا۔
تقریب کی نظامت معہد کے بانی و ناظم مفتی عنایت اللہ خورشید قاسمی نے کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ معہد کا مقصد دینی اور دنیاوی تعلیم کے فرق کو مٹانا اور انسانیت کے لیے نافع تعلیم فراہم کرنا ہے۔
اس موقع پر مولانا اصغر علی صدیقی قاسمی نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "فاقہ کرلیں مگر بچیوں کی تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں"۔
مولانا یامین اختر قاسمی نے مدارس کی تاریخ بیان کرتے ہوئے کہا کہ مدارس کی بنیاد اصحاب صفہ اور دار ارقم سے جا ملتی ہے۔
ممبئی سے تشریف لائے معروف عالم دین مولانا شاہد ناصری الحنفی نے مفتی عنایت اللہ خورشید قاسمی کو ایک بافیض اور متبحر عالم قرار دیتے ہوئے ان کے دروس اور سوشل میڈیا کے ذریعے دینی خدمات کو سراہا۔
مولانا اشتیاق احمد الاعظمی نے مفتی خورشید قاسمی کو اپنا عزیز قرار دیتے ہوئے ان کی علمی و اخلاقی صفات کی تعریف کی اور والدین سے اپیل کی کہ اپنی بچیوں کا معہد میں داخلہ کرائیں۔
تقریب میں قاری مزمل حیات نے نعتِ پاک پیش کی۔
اس موقع پر حافظ اسرائیل، مولانا ابوبکر قاسمی، مولانا شبیر قاسمی، ندیم نیازی، ڈاکٹر حسین اختر، ڈاکٹر تبریز، ڈاکٹر وسیم، ڈاکٹر ایم ایم حق، ڈاکٹر کلیم اختر، ڈاکٹر شاہنواز، محمد صاحب بچھارپور ماڈرن جانچ گھر، ڈاکٹر مظفر ڈھاکہ، مکی صاحب، احمد حسن صاحب ، احسن الھدی صاحب ، مولانا عبداللہ، مولانا محفوظ (جامعۃ الحبیب)، خوشدل صاحب، انصار صاحب، مولانا وسیم قاسمی (اتحاد المسلمین) اور مولانا مبشر مظاہری (عزیزیہ مدرسہ) سمیت کئی معززین نے شرکت کی۔
_____________
0 تبصرے