منگلور، اتراکھنڈ (22 اپریل 2025):
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے وقف ترمیمی قانون 2025 کے خلاف جاری تحریک کے سلسلے میں جامعہ عربیہ مدرسۃ المؤمنین منگلور ضلع ہریدوار، اتراکھنڈ کے مدیر محترم مفتی محمد معصوم قاسمی کو ایک اہم ذمے داری سونپی گئی ہے۔
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ باقاعدہ مکتوب میں بتایا گیا ہے کہ 10 اپریل سے 7 جولائی 2025 تک ملک گیر مہم چلائی جا رہی ہے، جس کا مقصد عوامی بیداری اور حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے تاکہ اس آئین مخالف متنازعہ قانون کو واپس لیا جائے۔ اس مقصد کے لیے ملک بھر میں احتجاجات، جلسے اور دینی و ملی اداروں سے رابطے کا عمل تیز کیا گیا ہے۔
مکتوب میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ مفتی معصوم قاسمی کو ان کی دینی، تعلیمی اور سماجی خدمات کے پیش نظر یہ ذمہ داری دی جا رہی ہے کہ وہ اپنے علاقے میں مختلف دینی تنظیموں، ائمہ مساجد، ملی و سماجی قائدین، عوام و خواص کو ساتھ لے کر وقف ترمیمی قانون کے خلاف مہم کو مؤثر بنائیں۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے اپنے دستخط سے جاری کردہ مکتوب میں مفتی معصوم قاسمی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور ان سے گزارش کی ہے کہ وہ وقف کے تحفظ کے لیے اس مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔
واضح رہے کہ وقف ترمیمی قانون 2025 کو ملت اسلامیہ کے دینی، ملی اور معاشی تشخص پر حملہ تصور کیا جا رہا ہے، اور اس کے خلاف پورے ملک میں زبردست عوامی تحریک چل رہی ہے۔
___

0 تبصرے