چھترگچھ، کشن گنج 26 اپریل (پریس ریلیز) بینک چوک چھترگچھ میں مجلس احرار اسلام کشن گنج اور چھترگچھ سنگھرش کمیٹی کے زیر اہتمام پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے خلاف "احرار مارچ" کا انعقاد عمل میں آیا۔ مارچ میں بڑی تعداد میں انصاف پسند اور امن دوست شہریوں نے شرکت کی اور دہشت گردی کے خلاف اپنی زبردست ناراضگی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مختلف جماعتوں کے اہم قائدین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
مولانا زین العابدین سنابلی (جنرل سکریٹری، ضلعی جمعیت اہلحدیث کشن گنج) نے کہا: "دہشت گردی کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں۔ جو لوگ بے گناہوں کا خون بہاتے ہیں وہ انسانیت کے دشمن ہیں۔ ہمیں متحد ہو کر ہر سطح پر دہشت گردی کی مذمت کرنی چاہیے۔"
مولانا آفتاب اظہر صدیقی (ریاستی جنرل سکریٹری، مجلس احرار اسلام بہار) نے کہا: "پہلگام حملہ انسانیت پر حملہ ہے۔ ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرے۔"
مولانا عبدالواحد بخاری (مدرس مدرسہ فاطمۃ الزہراء للبنات، چھترگچھ) نے کہا: "اسلام نے امن و سلامتی کا درس دیا ہے۔ دہشت گردی کا کوئی دین نہیں۔ ہمیں ایسے حالات میں صبر، استقامت اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔"
ایڈووکیٹ شمس آغاز (ضلعی یوتھ صدر ایم آئی ایم) نے کہا: "یہ وقت جذبات میں بہنے کا نہیں، بلکہ ہوش کے ساتھ مضبوطی سے دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہونے کا ہے۔ ہم دہشت گردوں کے ہر منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے ایک مضبوط سماج تشکیل دینے کا عہد کرتے ہیں۔"
مارچ کے آخر میں مقتولین کے لیے اظہار تعزیت کیا گیا اور عزم ظاہر کیا گیا کہ امن، انصاف اور بھائی چارہ کے فروغ کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

0 تبصرے