Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف کشن گنج میں عظیم الشان احتجاجی اجلاس منعقد، تمام ملی تنظیمیں اور سیاسی جماعتیں متحد



کشن گنج 20 / اپریل (پریس ریلیز) آج 20 اپریل 2025 کو کشن گنج کے لہرا چوک میدان میں "تحریک تحفظ اوقاف" کی جانب سے وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف ایک عظیم الشان احتجاجی اجلاس عام منعقد ہوا، جس میں علاقے کی تمام مؤثر ملی تنظیموں اور اپوزیشن کی نمائندہ سیاسی جماعتوں نے مشترکہ طور پر شرکت کی۔

اجلاس میں لاکھوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور وقف قانون میں ترمیم کے خلاف شدید احتجاج درج کرایا۔ مقررین نے اپنے پرجوش خطابات میں کہا کہ وقف املاک شریعت اسلامی کا حصہ ہیں، اور اس میں سرکاری مداخلت نہ صرف آئینی اصولوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ مسلمانوں کے مذہبی حقوق پر براہِ راست حملہ ہے۔ 

اجلاس میں جن ملی تنظیموں نے فعال طور پر شرکت کی ان میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، جمعیۃ علماء ہند کشن گنج، ضلعی جمعیت اہل حدیث کشن گنج، امارت شرعیہ، بہار، اڑیسہ و جھارکھنڈ، مجلس احرار اسلام بہار، مجلس علمائے ملت کشن گنج، ادارہ شرعیہ کشن گنج، جمعیۃ اہل سنت و الجماعت، شیعہ جماعت کشن گنج، امن انسانیت فاؤنڈیشن، آل انڈیا تنظیم العلماء کشن گنج وغیرہ شامل ہیں۔

اسی طرح اس احتجاج میں کئی اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی اور اس قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ شریک جماعتوں میں انڈین نیشنل کانگریس، راشٹریہ جنتا دل، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین، ایس ڈی پی آئی (کشن گنج یونٹ)  آزاد سماج پارٹی، بھیم آرمی، جن سوراج کے نام قابل ذکر ہیں۔
 
اجلاس کے آخر میں ایک متفقہ قرارداد منظور کی گئی جس میں حکومت ہند سے مطالبہ کیا گیا کہ: 

1. وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کو فی الفور واپس لیا جائے۔ 


2. وقف املاک کی خودمختاری برقرار رکھی جائے۔ 


3. مسلم پرسنل لاء میں کسی بھی قسم کی مداخلت سے گریز کیا جائے۔ 


4. ملت اسلامیہ کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے آئینی و مذہبی حقوق کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

تحریک تحفظ اوقاف کے ذمہ داران نے کہا کہ یہ صرف آغاز ہے، اگر حکومت نے اس قانون کو واپس نہ لیا تو ملک بھر میں بڑے پیمانے پر تحریک چلائی جائے گی۔ انہوں نے مسلم عوام سے اپیل کی کہ وہ دین اور شریعت کی حفاظت کے لیے متحد ہو جائیں۔

مہمانان خصوصی کے طور پر امیر شریعت بہار، اڑیسہ و جھارکھنڈ، منوج کمار جھا راجیہ سبھا سانسد، قاری صہیب ایم ایل سی، انور عالم راجد نیتا، مولانا راشد انصاری سیمانچل انچارج راشٹریہ علماء کونسل، مفتی صیاد عالم ارریہ، رانا رنجیت سنگھ چمپارن، ایڈووکیٹ عادل حسن آزاد کٹہار، مولانا عباس قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء بہار، مفتی نسیم الدین قاسمی جمعیۃ علماء ارریہ، مولانا عبدالغفور بھاگلپور وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

اس عظیم الشان احتجاجی اجلاس میں مختلف سیاسی پارٹیوں اور ملی تنظیموں کے سینکڑوں نمائندوں نے شرکت کی؛ اہم ناموں میں اختر الایمان صدر مجلس اتحاد المسلمین و ایم ایل اے امور، مولانا سعود اسرار ایم ایل اے ٹھاکرگنج، اظہار الحسین ایم ایل اے کشن گنج، انظار نعیمی ایم ایل اے بہادرگنج، اظہار اصفی ایم ایل اے کوچادھامن، ماسٹر مجاہد عالم سابق ایم ایل اے کوچادھامن، توصیف الرحمن سابق ایم ایل اے بہادرگنج، فیاض احمد ضلع پریشد چیئرمین ضلع کشن گنج، قمر الہدی سابق ایم ایل اے و راجد ضلع صدر، ضلع پارشد مفتی اطہر جاوید قاسمی، ضلع پارشد فیضان احمد، ضلع پارشد ناسک نادر، ضلع پارشد محمد عمران، ضلع پارشد قیصر عالم، امام علی عرف چنٹو کانگریس ضلع صدر، اشتیاق احمد ایم آئی ایم، محمد اسحاق ایم آئی ایم، رحیم الدین عرف حیبر بابا ضلع صدر ایم آئی ایم، عبدالماجد بالوباڑی (ایس ڈی پی آئی) حافظ مناظر فانی (بھیم آرمی) وسیم اکرم (آزاد سماج پارٹی) مکھیا شبیر احمد رائے پور، مفتی جاوید اقبال صدر جمیۃ علماء صوبہ بہار، مولانا غیاث الدین قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع کشن گنج، مولانا خالد انور جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کشن گنج، مولانا الیاس مخلص معاون کنوینر اصلاح معاشرہ کمیٹی جمعیۃ علماء بہار، مفتی جسیم اختر جمعیۃ علماء ضلع کشن گنج، مفتی اظہار قاسمی مہتمم دارالعلوم کشن گنج، مولانا ابو سالک ندوی، مفتی شمیم ربانی (جدہ) تفہیم الرحمن (آکسفورڈ اسکول کشن گنج) مولانا شمیم ریاض ندوی کنوینر تحریک تحفظ اوقاف کشن گنج، مولانا آفتاب اظہر صدیقی جنرل سکریٹری مجلس احرار اسلام صوبہ بہار، مولانا زین العابدین سنابلی ناظم اعلیٰ ضلعی جمعیت اہل حدیث کشن گنج، مولانا مزمل حق مدنی پرنسپل جامعہ عائشہ للبنات حلیم چوک، مفتی شاہ نجم مظاہری، مولانا قاسم شیتل پور، مولانا عبدالوکیل قاسمی اراباڑی، مولانا عبدالواحد بخاری کولتھا، مولانا حسان احسن قاسمی، مولانا ساجد ندوی بیلوا، مولانا اظہار عالم ساروگوڑا، معصوم رضا بہادرگنج، حافظ مناظر فانی بھیم آرمی، سید مظہر الحسن راجد، مکھیا غلام حسنین ٹھاکرگنج، قاری محیط اختر اراباڑی، سرفراز خان، جناب عیدو حسن ساروگوڑا، ڈاکٹر برکت اللہ، ڈاکٹر ذکی اطہر، خالد بھائی سی اے، جاوید پردھان، ماسٹر سفیر الدین راہی، نہال اختر (جن سوراج) محمد شہاب الاختر، شمشیر بھائی عرف دارا (کانگریس) وثیق الرحمن نگر چیئرمین بہادرگنج، احسان حسان، انجینئر فرحان عالم وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

---

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے