نئی دہلی۔ 26 اپریل(پریس ریلیز)
اردو زبان کے فروغ اور ادبی خدمات کے لیے سرگرمِ عمل قومی ادارہ' قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان( این سی پی یو ایل) جو وزارتِ تعلیم، حکومتِ ہند کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے، نے ممتاز شاعر، ادیب اور بچوں کے ادبی سرمایے کے حوالے سے نمایاں مقام رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر اطفال ڈاکٹر امجد حسین حافظ کرناٹکی کو 'تخلیقی ادب و ادب اطفال کی کمیٹی' کا رکن نامزد کیا ہے۔
یہ کمیٹی کونسل کے تحت اردو زبان کی ترویج، بالخصوص تخلیقی ادب اور بچوں کے ادب کے فروغ کے لیے کام کرتی ہے۔ کونسل نے ملک بھر سے علمی، ادبی اور لسانی خدمات انجام دینے والے ماہرین کو اس کمیٹی میں شامل کیا ہے، جن میں شاعر اطفال ڈاکٹر حافظ کرناٹکی کا انتخاب ان کے غیر معمولی ادبی کارناموں کا اعتراف ہے۔
قومی کونسل برائے فروغ اردوزبان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شمس اقبال کی جانب سے جاری کردہ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ آپ کے علمی مقام و مرتبے کو پیش نظر رکھتے ہوئے آپ کو اس کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ اس پیشکش کو قبول فرما کر مطلع فرمائیں تاکہ آئندہ اقدامات کیے جا سکیں۔
یاد رہے کہ حافظ کرناٹکی کا شمار اردو کے ممتاز شعراء اور بچوں کے لیے ادبیات تخلیق کرنے والے سرکردہ اہل قلم میں ہوتا ہے۔ شاعر اطفال ڈاکٹر امجد حسین حافظ کرناٹکی کی اب تک 125 سے زائد کتابیں منظر عام پر آ چکی ہیں ۔ ان کی تحریروں کو نہ صرف ادبی حلقوں میں سراہاگیا ہے بلکہ اردو زبان کی نئی نسل تک رسائی کے لیے ان کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ کرناٹکااردو اکیڈمی کے چیرمین کی حیثیت سے انہوںنے جو خدمات انجام دیں اور اپنے دورصدارت میں جو ادبی رسائل وجرائد جاری کئے اور شائع کئے اسے آج بھی اہل اردد قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس اہم اعزاز پر علمی و ادبی حلقوں نے ڈاکٹر حافظ کرناٹکی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی شمولیت سے کمیٹی کی سرگرمیوں کو نئی جہت حاصل ہوگی۔

0 تبصرے