Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

مسجد عائشہ تلوجہ فیز ون نوئی ممبئی میں وقف بل 2024 کے خلاف پرامن احتجاج



ممبئی، 29 مارچ (پریس ریلیز) آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے نوی ممبئی کے تلوجہ فیز ون میں واقع مسجد عائشہ کے مسلمانوں نے وقف بل 2024 کے خلاف شدید احتجاج درج کرایا۔ نماز جمعہ کے موقع پر سینکڑوں افراد نے کالی پٹیاں باندھ کر حکومت کے اس متنازعہ بل کی مخالفت کی اور اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔
احتجاج میں شریک افراد نے اس بات پر زور دیا کہ وقف املاک کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے اور کسی بھی غیر اسلامی قانون کو تسلیم نہیں کیا جائے گا جو اسلامی ورثے اور مساجد و اوقاف کی خود مختاری کو نقصان پہنچائے۔ مقررین نے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام مسلمانوں کے مذہبی اور قانونی حقوق پر حملہ ہے، جسے کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا۔
احتجاج کے دوران یہ عہد بھی کیا گیا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ، علمائے کرام اور ملت کے دردمند رہنماؤں کی ہر آواز پر لبیک کہا جائے گا اور ہر ممکن قانونی و جمہوری جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔


اجتماع کے دوران علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقف بورڈ کے قوانین میں غیر ضروری مداخلت اور حکومت کی جانب سے اوقاف کی جائیدادوں پر کنٹرول کی کوشش کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی مذہبی اور قانونی شناخت کے تحفظ کے لیے بیدار رہیں اور اس بل کے خلاف ہر ممکن احتجاج جاری رکھیں۔
یہ پرامن احتجاج ہندوستان کے دیگر شہروں میں بھی جاری ہے اور مسلم پرسنل لاء بورڈ اس معاملے کو قانونی اور عوامی سطح پر مزید مضبوطی کے ساتھ اٹھانے کے لیے کوشاں ہے۔
_____

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے