Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

*کلیہ حفصہ للبنات میں سالانہ تقسیم انعامات اور مجلہ "صدائے حفصہ" کی رسمِ اجراء کی پُروقار تقریب کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر*



کشن گنج، بہار، 2 فروری (پریس ریلیز) : کلیہ حفصہ رضی اللہ عنہا للبنات، آزاد نگر، کشن گنج میں تیسرا سالانہ تقسیمِ انعامات اور پہلا سالانہ مجلہ "صدائے حفصہ" کی رسمِ اجراء کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ یہ علمی و دینی محفل اللہ کے فضل و کرم سے بحسن و خوبی اپنے اختتام کو پہنچی۔  


اس روحانی و علمی محفل کو جلا بخشنے کے لیے معروف علمائے کرام اور اہلِ علم حضرات جلوہ افروز ہوئے، جن میں خاص طور پر فضیلۃ الشیخ مزمل الحق مدنی، ڈاکٹر منصور عالم مدنی، فضیلۃ الشیخ زین العابدین سنابلی، فضیلۃ الدکتور مصباح الدین بخاری، فضیلۃ الشیخ نور الاسلام محمدی، فضیلۃ الشیخ شمیم اختر اصلاحی، ماسٹر عبد الخالق، فضیلۃ الشیخ عرفان ابو طلحہ تیمی، فضیلۃ الشیخ انعام ممتاز تیمی، فضیلۃ الشیخ قاری در الہدی، فضیلۃ الشیخ نعیم اختر تیمی، فضیلۃ الشیخ مقیم عالم تیمی سمیت دیگر علماء و مشائخ قابلِ ذکر ہیں۔  


پروگرام کا آغاز پرنسپل کلیہ ہذا و مشرف مجلہ، فضیلۃ الشیخ نسیم جوہر تیمی مدنی کی نظامت میں ہوا۔ تلاوتِ قرآنِ مجید اور نعتِ رسول ﷺ کے بعد کلیہ حفصہ للبنات کی طالبات نے اردو اور عربی زبان میں شاندار اور جاندار تقاریر پیش کیں، جسے سامعین نے بے حد سراہا۔  


مدیر کلیہ فضیلۃ الشیخ انظار سعید تیمی نے تمام معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور کلیہ حفصہ للبنات کی تعلیمی، تربیتی اور فلاحی خدمات کا اجمالی تعارف پیش کیا۔ انہوں نے ادارے کے مقاصد اور کارکردگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی، جسے حاضرین نے انتہائی توجہ سے سنا۔  


تقریب میں تمام معزز علماء کرام اور مہمانانِ گرامی کے ہاتھوں کلیہ حفصہ للبنات کے پہلے سالانہ مجلہ "صدائے حفصہ" کی باضابطہ رسمِ اجراء عمل میں آئی۔ مجلہ کے اجرا پر تمام حاضرین نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا اور اسے طالبات کے تعلیمی و ادبی ذوق کی ترقی میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔  


پروگرام میں شریک علمائے کرام نے نہایت علمی، اصلاحی اور دعوتی بیانات پیش کیے۔ فضیلۃ الدکتور منصور عالم مدنی، فضیلۃ الشیخ مزمل الحق مدنی، فضیلۃ الشیخ زین العابدین سنابلی، فضیلۃ الشیخ شمیم اختر اصلاحی، فضیلۃ الدکتور مصباح الدین بخاری، ماسٹر عبد الخالق، اور فضیلۃ الشیخ انعام ممتاز تیمی نے اپنے خطابات میں علم و ادب کی اہمیت، دینی تعلیم کے فروغ، خواتین کی اسلامی تربیت اور معاشرے میں مدارس کے کردار پر روشنی ڈالی۔  


علمائے کرام نے کلیہ حفصہ للبنات کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ خواتین کی دینی و اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی علمی و فکری ترقی میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہا ہے، جو ہمارے معاشرے کے لیے ایک مثبت پیغام ہے۔  

  

سال بھر کی محنت و مشقت کا اعتراف کرتے ہوئے مسابقات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر طالبات کے چہروں پر خوشی کے جذبات نمایاں تھے۔  

 

پروگرام کے دوران بعض خصوصی مہمانانِ کرام کی علمی خدمات اور کلیہ حفصہ للبنات سے ان کی دلی وابستگی کے اعتراف میں بطورِ تکریم و تعظیم ان کی شال پوشی کی گئی اور انہیں ہدیۂ تبریک پیش کیا گیا۔


یہ مبارک مجلس دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جس میں امتِ مسلمہ کی ترقی، علمِ دین کے فروغ، کلیہ حفصہ للبنات کی کامیابی اور اس کے مزید استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔  


یہ عظیم الشان تقریب کلیہ حفصہ للبنات کی تعلیمی ترقی کا مظہر تھی اور حاضرین نے اس کے کامیاب انعقاد پر ادارے کے ذمہ داران کو مبارکباد دی۔ 


صدائے حق نیوز

www.sqnews.in

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے