ارراباڑی، 12 جنوری 2025
جامعہ اسلامیہ طوبیٰ للبنات ارراباڑی میں مورخہ 12 جنوری 2025 بروز اتوار، بوقت 10:30 دن، ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت جناب الحاج فرید احمد صاحب نے کی۔ یہ میٹنگ 16 فروری 2025 کو منعقد ہونے والے عظیم الشان اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے منعقد کی گئی۔
میٹنگ میں جامعہ کے تمام ذمہ داران اور شرکاء نے اجلاس کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کی فکر ظاہر کی اور اس حوالے سے مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس کے انتظامات کو منظم کرنے کے لیے چند ذمہ دار حضرات کے ناموں کو درج کیا گیا، جنہیں مختلف کاموں کی ذمہ داری تفویض کی گئی۔
صدر نشست جناب الحاج فرید احمد صاحب کے حکم پر اجلاس کی کامیابی کے لیے مالی وسائل کی فراہمی کے لیے مخصوص حضرات کو مقرر کیا گیا، جو اس حوالے سے اپنی خدمات پیش کریں گے۔
میٹنگ کے دوران نوجوانوں کے ساتھ ایک علیٰحدہ نشست کے انعقاد کی بھی پیشکش کی گئی، تاکہ ان کی توانائیوں کو بہتر طریقے سے استعمال کیا جا سکے اور اجلاس کو مزید کامیاب بنایا جا سکے۔
میٹنگ کے اختتام پر جامعہ کے مہتمم معظم حسین صاحب نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس نیک کام میں شرکت کرنے والے، فکر کرنے والے اور محنت کرنے والوں کی کاوشوں کو قبول فرمائے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک اجلاس کے فیض کو عام کرے اور ہم سب کی مغفرت کا ذریعہ بنائے۔
یہ میٹنگ جامعہ اسلامیہ طوبیٰ للبنات ارراباڑی کی کامیابی اور خدمت کے جذبے کا ایک اور مظہر تھی، جس میں شرکاء نے بھرپور تعاون اور خلوص کا مظاہرہ کیا۔ شرکاء میں الحاج فرید احمد، جمیل احمد، مولانا مشفق مظاہری اور مولانا عبدالوکیل قاسمی، مولانا شاہ فیصل مظاہری کے علاوہ گاؤں کے اہم لوگ موجود ریے۔ اجلاس کے منتظمین امید کرتے ہیں کہ 16 فروری کو ہونے والا یہ اجلاس اپنے تمام مقاصد کو کامیابی سے ہمکنار کرے گا۔

0 تبصرے