Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

مدرسہ فاطمۃ الزہراء للبنات چھترگاچھ میں استقبالیہ نشست کا انعقاد



19 / اکتوبر (پریس ریلیز) چھترگاچھ: مدرسہ فاطمۃ الزہراء للبنات میں ایک شاندار استقبالیہ نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمانانِ خصوصی حافظ محمد عامر ناصر الدین ربانی رحمانی اور کپڑے کے کامیاب تاجر حافظ محمد ناصر نے شرکت کی۔ ان کی آمد سے مدرسہ کی انتظامیہ اور طلبہ و طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

 

حافظ محمد عامر ناصر الدین ربانی رحمانی ناظمِ کلیہ عائشہ گوونڈی ممبئی ہیں اور جامعہ رحمانیہ کاندیولی سے فارغ التحصیل ہیں۔ وہ اس وقت کلیہ عائشہ میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں اور وہاں کی نظامت کے فرائض بھی سنبھال رہے ہیں۔


حافظ محمد ناصر، ممبئی کے معروف بزنس مین ہیں اور باندرہ میں کپڑے کے کارخانے کے مالک ہیں۔ وہ علمائے کرام کے قدردان ہونے کے ساتھ دین سے گہری وابستگی رکھتے ہیں اور ڈاکٹر عبدالکریم علیگ کے خاص دوستوں میں شمار ہوتے ہیں۔



اس موقع پر اسلامک اسکالر، داعی اور مبلغ ڈاکٹر عبدالکریم علیگ، جناب حافظ ناصر اور حافظ محمد عامر نے طالبات کے سامنے نصیحت آمیز بیان کیا اور مدارسِ اسلامیہ کی عظمت اور ان کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے دینی تعلیم کی ضرورت اور طالبات کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔


مدرسہ کی انتظامیہ نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی آمد کو اپنے لیے باعثِ اعزاز قرار دیا۔ آخر میں انتظامیہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مدرسے کے لیے دعائے خیر کی اور بار بار تشریف لانے کی درخواست کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے