Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

مظاہر العلوم پواخالی میں انجمن تنویر البیان کا مسابقتی و انعامی جلسہ منعقد

  کشن گنج 10/ فروری (نامہ نگار) پواخالی کی دینی تعلیمی درسگاہ مدرسہ مظاہر العلوم پواخالی میں انجمن تنویر البیان کا سالانہ مسابقتی و انعامی جلسہ منعقد ہوا، جو دو نشستوں پر مشتمل رہا، پہلی نشست میں بعد نماز ظہر تا مغرب طلبہئ مساہمین نے اپنی تقاریر پیش کیں جنہیں مولانا آفتاب اظہر صدیقی (صوبائی انچارج راشٹریہ علماء کونسل) اور مولانا سہیل اختر قاسمی (ناظم تعلیمات دارالعلوم نعمانیہ شیشہ گاچھی) نے بطور حکم ملاحظہ کیا اور نمبرات سے نوازا۔ بعد نماز مغرب تاثراتی اور انعامی پروگرام کا انعقاد ہوا جس کی صدارت مولانا و مفتی اقبال قمر قاسمی مہتمم مدرسہ ہٰذا نے فرمائی اور مولانا و مفتی محمد حنظلہ قاسمی نے نظامت کا فریضہ انجام دیا۔ مسابقے کے حکم صاحبان نے اپنے تاثرات پیش کیے، ہر دو نشست کا آغاز تلاوت کلام اللہ اور نعتیہ اشعار سے ہوا، مولانا حسان احسن قاسمی نے اپنی نعتیہ شاعری سے سامعین کو محظوظ کیا اور آخر میں مدرسے کا ترانہ بھی پیش کیا۔ مولانا سہیل اختر قاسمی نے تمام مساہمین کی حوصلہ افزائی کی، ان کی بہتر تیاری کو سراہا اور پوژیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی، نیز فن تقریر کی باریکیوں پر روشنی ڈالی۔ مولانا آفتاب اظہرؔ صدیقی نے اپنے خطاب میں تقریر و خطابت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ فن خطابت ایک مستقل میدان ہے جس میں مہارت آدمی کو اعلی و ارفع بنادیتی ہے، انہوں نے کہا کہ مدارس اسلامیہ میں تقریر و خطابت سکھانے کے لیے ہفتہ واری انجمنوں کا نظام رکھا گیا ہے، ان ہی انجمنوں کی برکت سے ہزاروں اور لاکھوں کی تعداد میں خطباء، مبلغین اور مقررین امت کی اصلاح و تبلیغ کے لیے تیار ہوپاتے ہیں، انہوں نے مظاہر العلوم پواخالی کی تعلیم و تربیت اور انجمن کے نظام کی بھی تعریف کی۔ ان کے علاوہ جلسے میں موجود قرب و جوار کے علمائے کرام نے بھی اپنے تاثرات پیش کیے۔آخر میں صدر جلسہ نے تمام معزز مہمانوں کے ہاتھوں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو خصوصی اور جملہ مساہمین کو تشجیعی انعامات سے نوازا، ساتھ ہی ایک نشست میں قرآن مجید حفظ سنانے والے اسی مدرسے کے دو طالب علموں کو بھی خصوصی انعامات سے نوازا گیا، مدرسے کے جملہ اساتذہ اور طباخہ کو بھی انعامات دیے گئے۔ آخر میں مفتی محمد حنظلہ قاسمی اور مفتی اقبال قمر نے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور عشائیہ سے ان کی ضیافت فرمائی۔ اجلاس کو کامیاب بنانے میں قاری قمر الہدیٰ، حافظ سعید الرحمن، قاری محمد اسعد، حافظ اخلاق راہی، قاری ریحان سبحانی اور ماسٹر مقیم نے اہم کردار ادا کیا۔شرکاء میں نگر چیئرمین اور نائب چیئرمین، مولانا محمد اخلاق، مولانا افتخار، حافظ محمد عقیل، قاری ساجد وارڈ کمشنروغیرہ قابل ذکر ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے