Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

قرآن مجید سے نسبت دنیا و آخرت کی سعادت ہے: مولانا آفتاب اظہرؔ صدیقی



مدرسہ دارالقرآن نئی بستی برچوندی کا سالانہ انعامی جلسہ منعقد
  کشن گنج 21/ فروری (نامہ نگار) مدرسہ دارالقرآن نئی بستی برچوندی بلاک ٹھاکرگنج، ضلع کشن گنج کا سالانہ تقریری مظاہرہ وانعامی جلسہ منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر مولانا و مفتی اقبال قمر صاحب قاسمی مہتمم مدرسہ مظاہر العلوم پواخالی، الحاج مولانا اخلاق صاحب مہتمم دارالعلوم نعمانیہ شیشہ گاچھی پواخالی، مولانا آفتاب اظہرؔ صدیقی استاذ حدیث مدرسہ فاطمۃ الزھراللبنات چھترگاچھ، مولانا ومفتی ظفر امام صاحب قاسمی استاذ دارالعلوم بہادرگنج، مولانا شاہ کامل صاحب قاسمی بھنکردواری و دیگر قرب و جوار کے علماء شریک ہوئے۔ جلسے کی صدارت مولانا قاری محبوب صاحب بانی مدرسہ ہٰذا نے فرمائی، معروف خطیب مولانا شاہ عالم صاحب نعمانی مہتمم مدرسہ ہٰذا کی سرپرستی رہی، جبکہ مولانا ومفتی حنظلہ صاحب قاسمی نے بحسن و خوبی نظامت کا فریضہ انجام دیا۔ تلاوت کلام اللہ سے جلسے کا آغاز ہوا، مشہور شاعر مولانا حسان احسن قاسمی ناظم مدرسہ ہٰذانے اپنی نعتیہ شاعری سے سامعین کو محظوظ کیا۔ جلسہ دو نشستوں میں منعقد ہوا، پہلی نشست میں مغرب تا عشاء مدرسہ ہٰذا کے طلبہ نے تلاوت، حمد، نعت، تقاریر اور مکالموں کی شکل میں اپنے پروگرام پیش کیے، دوسری نشست میں نماز عشاء کے بعد بھی شروع میں طلبہ نے اپنی انجمن کی تیاری کا بہترین مظاہرہ کیاجس کے بعد علمائے کرام کے تاثرات کا دور چلا۔ مولانا اخلاق صاحب نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے لوگوں کو اپنے بچوں کو مدارس اسلامیہ میں پڑھانے کی ترغیب دی۔ مفتی ظفر امام قاسمی نے زبان و بیان کی صلاحیت پر پرمغز بیان کیا اور بتایا کہ طلبہ کے لیے تقریری میدان کتنا اہم ہے۔ مولانا آفتاب اظہرؔ صدیقی نے مدرسہ کے جملہ منتظمین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے طلبہ کی تیاری کو سراہا اور تعریفی جملے کہے، ساتھ ہی انہوں نے دینی تعلیم اور دینی مدرسوں کی ضرورت و افادیت پر پُرجوش خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ قرآن مجید سے نسبت جوڑ لینا دنیا و آخرت کی سعادت ہے۔ علماء کے تاثرات کے بعد مدرسے کے ان سبھی طلبہ کو جنہوں نے مظاہرے میں حصہ لیا،علمائے کرام، دانشوران اور بزرگوں کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا۔ جلسے کو کامیاب بنانے میں مولانا عبدالرب صاحب، مولانا حافظ ظہیر صاحب، قاری حمزہ صاحب اور مولانا محمد جابر صاحب مظاہری اور مدرسہ ہٰذا کے جملہ اساتذہ و ذمہ داران نے اہم کردار ادا کیا۔مولانا آفتاب اظہرؔ صدیقی کی دعا پر جلسہ اختتام پذیر ہوا جس کے بعد تمام شرکائے جلسہ کے لیے کھانے کا نظم کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے