Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

قوم کی ترقی و فلاح کے لیے تعلیمی مشن کو جاری رکھنا ضروری



مدرسہ فیض العلوم سنگھی ماری پلسا ہاٹ کے سالانہ اجلاس میں علماء کا خطاب


کشن گنج 29/ دسمبر (نسیم اختر) نیپال کی سرحد سے متصل مدرسہ فیض العلوم سنگھی ماری پلسا ہاٹ، دیگھل بینک کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں مشاہیر علمائے کرام نے شرکت کی، اجلاس کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے ہوا، جس کے بعد شعرئے کرام نے نعتیہ کلام سے سامعین کو مستفید کیا۔ اجلاس کی صدارت مولانا زین العابدین سنابلی ناظم ضلعی جمعیت اہل حدیث کشن گنج نے فرمائی؛ جبکہ مولانا نذیر احمد اثری نے نظامت کا فریضہ انجام دیا۔ مہمان مقررین میں مولانا مطیع الرحمن، مولانا زہیر عالم، مولانا جسیم اختر، مفتی غلام ربانی، مولانا محمد اسحاق انصاری، مولانا حضرت علی، مولانا مرتضی اور مولانا سہراب عالم کلکتوی کے نام شامل ہیں۔ خطباء نے اپنے بیانات میں تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مدارس و مکاتب کی ضرورت پر گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ قوم کی ترقی و فلاح کے لیے تعلیمی مشن کو جاری رکھنا ضروری ہے، تعلیم انسان کے معیار کو بلند کرتی ہے، تعلیم سے انسانوں میں شعور بیدار ہوتا ہے، تعلیم یافتہ قوم اپنے حقوق کو پہچاننے والی ہوتی ہے، جو قومیں تعلیم سے دور رہتی ہیں انہیں ان کے جائز حقوق سے بھی محروم کردیا جاتا ہے۔ اجلاس کو کامیاب بنانے میں مولانا شاہ جمال فیضی مدرس مدرسہ ہٰذا، قیصر عالم سکریٹری، ثناء اللہ منڈل، ابوالقاسم، مظہر علی، شہاب الدین بخاری، لطیف الرحمن بخاری، مولانا حسین ندوی، عبدالباسط ندوی، تصویر عالم حریری وغیرہ نے اہم کردادر ادا کیا۔ شرکاء میں مولانا سعود اسرار ندوی ایم ایل اے ٹھاکر گنج، مولانا آفتاب اظہرؔ صدیقی صوبائی انچارج راشٹریہ علماء کونسل، مولانا عبدالواحد بخاری مدرس مدرسہ فاطمۃ الزھرا للبنات، ضیاء الحق مکھیا سنگھی ماری، پرویز عالم، ڈاکٹر غلام سرور، محمد کلام وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے