Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

قاضی مجاہد الاسلام اکیڈمی ممبئی کی میٹنگ کامیابی سے ہمکنار



مورخہ 23 نومبر 2023 بروز جمعرات  "قاضی مجاہد الاسلام اکیڈمی ممبئی"کی سہ ماہی میٹنگ   گیارہ بجے دن " مدینۃ المعارف جوگیشوری " میں زیر صدارت نجم العلماء مولانا عبد القدوس شاکر حکیمی  منعقد ہوئی ، میٹنگ کا آغاز مدینۃ المعارف کےایک   استاذ   کی تلاوت سے ہوا ۔اسکے بعد جنرل سکریٹری مولانا شمیم اختر ندوی نے  سابقہ میٹنگ کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے ممبئی کے مختلف حلقوں میں ذیلی کمیٹی کی تشکیل نیز عمومی و خصوصی ممبر سازی پر زور دیا اس کے بعد باہم مشورہ سے دستور العمل کی توثیق کی گئی جس میں ایک اہم کام ممبئی میں قاضی ہاؤس کا قیام ہے ، اکیڈمی کے سرپرست اعلی کے طور پر ملک کے معروف عالم دین قاضی مجاہد الاسلام قاسمی کے حقیقی جانشین آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا نام تجویز ہوا  ،شرکاء میٹنگ نے ایک نئے عزم  و حوصلے کے ساتھ آئندہ کام کرنے  کا عزم کیا ،  اخیر میں ممبئی کے معروف عالم دین مولانا عبید اللہ قاسمی کی رقت آمیز دعا ء پر مجلس کا اختتام ہوا  ظہر کی نماز ادا  کی گئ اس کے بعد مولانا عبد القدوس صاحب شاکر حکیمی کی طرف سے معقول اور پر تکلف ظہرانہ سے جملہ حضرات شادکام ہوئے۔۔اس موقع پر ممبئ کے مختلف حلقوں گونڈوی،چیتا کیمپ ، باندرہ ،گورے گاؤں ،ملاڈ ،دہیسر ،میرا روڈ ،وسئ اور نالاسوپارہ وغیرہ سے کم و پیش 39 اراکین اکیڈمی قاری صدیق صاحب ، مفتی حشمت اللہ صاحب ، مولانا نوشاد صدیقی صاحب ، مفتی مصلح الدین صاحب اور اکابر علماء شریک رہے ۔


مفتی عنایت اللہ قاسمی 

(ناظم نشر واشاعت قاضی مجاہد الاسلام اکیڈمی ممبئی )

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے