Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

معروف عالم دین مفتی عنایت اللہ خورشید قاسمی کے چچازاد بھائی کفایت اللہ بن مولانا شبیر نے حفظ قرآن کریم مکمل کیا





کفایت اللہ بن مولانا شبیر امام وخطیب جامع مسجد وصدر مدرس مدرسہ اسلامیہ رام پور خرد نے حفظ قرآن مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی ہے، اس موقع معروف عالم دین مولانا مفتی عنایت اللہ خورشید قاسمی استاذ حدیث مدرسہ عزیزیہ ممبئی نے اپنے چچا مولانا شبیر کو اور اپنی خالہ کومبارکباد پیش کی اور کہا کہ اللہ نے آپ کے دوسرے بیٹے کو بھی حفظ قرآن کی دولت سے نوازا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حدیث پاک میں ہے کہ '' جس نے قرآن پڑھا اور اس کی تعلیمات پر عمل کیا تو اس کے والدین کو قیامت کے دن ایسا تاج پہنایا جائے گا جس کی چمک سورج کی روشنی سے بھی زیادہ ہوگی، نیز حافظ قرآن کے گھر والوں میں سے دس ایسے افراد کے بارے میں اس کی سفارش قبول کی جائے گی جن پر جہنم واجب ہو چکی ہوگی، جب حافظ کے اہل تعلق کا یہ مقام ہے تو خود حافظ قرآن کا کیا مقام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں دارالعلوم بالا ساتھ کے اساتذہ، انتظامیہ اور گھر کے تمام افرادجناب خورشید عالم صاحب، منصور عالم اور عبد العزیز صاحبان اورقاری ہدایت اللہ کی خدمت میں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش ہے۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے