Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

دور حاضر میں بچیوں کو دینی تعلیم دلانا اشد ضروری : جامعہ ام کلثوم للبنات کشن گنج میں دینی و دعائیہ نشست کا انعقاد


کشن گنج 23/ نومبر (پریس ریلیز) جامعہ ام کلثوم للبنات کجلامنی کشن گنج میں ایک دینی و دعائیہ نشست کا انعقاد عمل میں آیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر مولانا شمیم ریاض ندوی محرک مجلس علمائے ملت، مولانا آفتاب اظہرؔ صدیقی صوبائی انچارج راشٹریہ علماء کونسل اور حافظ محبوب عالم سماجی کارکن مدعو رہے۔ اس موقع پر مدرسہ ہٰذا کی طالبات نے تلاوت، حمد، نعت، نظم، تقاریر اور مکالمہ جات پیش کیے۔ مہمانوں نے طالبات کے پروگرام کو سن کر اطمینان و مسرت کا اظہار کیا اور بچیوں کی بہتر تعلیم و تربیت پر مہتمم جامعہ ہٰذا مولانا ہاشم اختر قاسمی اور جملہ اساتذہ و معلمات کی تعریف کی۔ 



مولانا آفتاب اظہرؔ صدیقی نے اپنے خطاب میں بچیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ دنیا میں سب سے زیادہ خوش نصیب ہیں کہ آپ کو اللہ پاک نے دینی تعلیم کے لیے منتخب کیا اور آپ کے گارجین نے آپ کو مدرسے میں پڑھنے کے لیے بھیجا، انہوں نے کہا کہ اس گئے گزرے ماحول میں جو ماں باپ اپنی بچیوں کو دینی تعلیم حاصل کراتے ہیں وہ قابل مبارکباد ہیں اور طالبات کو چاہیے کہ وہ اپنے والدین کا شکریہ ادا کریں کہ انہوں نے سماج کے پراگندہ ماحول سے نکال کر انہیں دینی تعلیم و تربیت کے لیے دینی ادارہ میں بھیجا۔ مولانا شمیم ریاض ندوی نے اپنے پرمغز بیان میں کہا کہ دور حاضر میں بچیوں کو دینی تعلیم دلانا اشد ضروری ہے، اس لیے کہ یہ بہت ہی پرخطر دور ہے اور ایسے میں اپنے ایمان کی حفاظت ایک چیلنج سے کم نہیں ہے؛ لہذا جو بچیاں آج دین نہیں سیکھیں گی اور ایمانیات کا علم حاصل نہیں کریں گی، کل ہوکر ان کی نسلوں کے دین و ایمان کا تحفظ مشکل ہوجائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے عورت ذات کو ممتاز مقام و مرتبے سے نوازا ہے، یہی وجہ ہے کہ قرآن پاک میں ایک مکمل سورت یعنی سورۃ النساء عورتوں کے نام سے موسوم ہے۔ مولانا شمیم ریاض ندوی کی دعا پر ہی مجلس اختتام پذیر ہوئی، اس موقع پر مولانا توحید عالم قاسمی بھی بطور خاص شریک رہے، مولانا ہاشم اختر قاسمی نے آخر میں علمائے کرام کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور ادارہ کے احوال و کوائف بتائے، واضح رہے کہ ادارہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، تعلیم میں بہترکارکردی کے ساتھ آمدنی کے وسائل کشادہ نہیں ہیں، اہل خیر حضرات سے گزارش ہے کہ ادارہ کی طرف اپنی توجہ مبذول فرمائیں اور علوم نبوت کی اشاعت و تبلیغ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے