Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

اہلیانِ کشن گنج کو ایک اور دارالقضا کا تحفہ



(دار العلوم نعمانیہ شیشہ گاچھی پواخالی میں ہونےجارہاہے ،دارالقضاء امارت شرعیہ کی نئی شاخ کا قیام ۔آج (بروز منگل)اس سلسلے کی پہلی میٹنگ میں حضرت قاضی انظار عالم صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ،قاضی شریعت مرکزی دارالقضا امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کی ہوئی آمد-

اب اس سلسلے کی وسیع پیمانے پر دوسری میٹنگ آئندہ پیر کو ۔)


*میڈیا رپورٹ*

از🖊️:محمد سہیل اختر قاسمی 

_____________________


*"اگر مجھے ہندوستان کے کسی صوبہ پر رشک آتا ہے تو بہار پر، اور اگر بہار پر رشک آتا ہے توامارت شرعیہ کی وجہ سے ،کہ وہاں مسلمان اس کی بدولت ایک ایسی زندگی گذار رہے ہیں ،جو معتبر اسلامی زندگی سے قریب تر اور جاہلی اور غیر اسلامی زندگی سے بعید تر ہے "-*

(از:مفکر اسلام مولانا ابوالحسن علی ندوی رحمۃ اللّٰہ علیہ)


یوں تو شہرِ کشن گنج میں "اِمارت شرعیہ بہار، اڑیسہ وجھارکھنڈ" کی جانب سے ضلعی دارالقضا پچھلے پچاس سال سے قائم ہے اور شرعی رہنمائی و تصفیہ کا فریضہ بحسن و خوبی انجام دیتاآرہا ہے، جس کے پہلے قاضی حضرت مولانا قاضی مصلح الدین صاحب نور اللہ مرقدہ تھے اور موجودہ قاضی حضرت مولانا قاضی ارشد صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ ہیں اور آج بھی یہ دارالقضا عائلی مسائل کے شرعی فیصلے کے لیے مرجعِ خلائق بنا ہوا ہے۔

 تاہم مقدمات کی بڑھتی تعداد اور وصل و رسائی کی سہولت کو دیکھتے ہوئے سن 2017 میں ایک دوسرا دارالقضا ٹیڑھا گاچھ میں کھل چکا ہے اور اب *تیسرا دارالقضا شہرِ پوا خالی یعنی دارالعلوم نعمانیہ شیشہ گاچھی میں کھلنے جا رہا ہے*, جو اہلیانِ کشن گن کے لیے کسی نعمتِ غیر مترقبہ سے کم نہیں۔

دارالقضا کی باضابطہ افتتاح سے قبل *امارت شرعیہ کی جانب سے 25,جمادی الاولیٰ،مطابق 10 دسمبر 2023 بروز اتوار کو ایک عظیم الشان فقید المثال جلسہ منعقد ہو رہا ہے, جس میں بہ نفسِ نفیس حضرت امیرِ شرعیت  مولانا احمد ولی فیصل رحمانی دامت برکاتہم العالیہ بھی تشریف فرما ہوں گے۔* جلسے کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے  چیف قاضی حضرت مولانا انظار عالم صاحب قاسمی  کی موجودگی اور صدارت میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں حضرت قاضی ارشد صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے علاوہ شہرِ پواخالی اور قرب و جوار کے اہم علماء ،حفاظ، دانشوران اور اہم سیاسی حضرات بھی شریک مجلس رہے۔

 *آج کی نشست میں دارالقضا کا تعارف، ہندوستان جیسے ملک میں دارالقضا کی ضرورت اور اس کے فوائد پر بات چیت کے ساتھ ساتھ آئندہ میٹنگ میں وسیع پیمانے پر لوگوں کی آمد کے سلسلے میں غور و خوض کیا گیا اور اب دوسرے مرحلے کی ایک اہم نشست بتاریخ 6/نومبر ،بروز پیر صبح نو بجے سےمنعقد ہوگی۔ان شاءاللہ!*

اس میٹنگ میں ہم خدام نعمانیہ فرزندان توحید کی کثیر تعداد میں شرکت کے متمنی ہیں۔آپ تک ہم دعوت نامہ پہنچانے کی مقدور بھر کوشش کریں گے ؛تاہم اگر کسی وجہ سے آپ تک نہ پہنچ سکیں تو اس تحریری اطلاع کو ہی دعوت نامہ سمجھ کر "دار القضاء"کے کاز کو آگے بڑھانے کے لیے ضرور تشریف لائیں ۔ہم آپ کے مشکور اور آپ عند اللہ ماجور ہوں گے ۔ان اللہ لایضیع اجرالمحسنین!


________

محمد سہیل اختر قاسمی (ایم ۔اے)

دار العلوم نعمانیہ شیشہ گاچھی پواخالی کشن گنج بہار

 15/ربیع الثانی 1445ھ،

مطابق: 31اکتوبر2023


mdsohailakhtarqasmi83@gmail.com

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے