آپ نے گذشتہ دنوں میں اپوزیشن کے سرکردہ قائدین، بالخصوص راہل گاندھی کے ہاتھوں میں ایک سرخ جلد میں لپٹی ہوئی کتاب ضرور دیکھی ہوگی۔ یہ کوئی معمولی کتاب نہیں، بلکہ آئینِ ہند ہے — وہ عظیم دستاویز جو نہ صرف اس ملک کے جمہوری مزاج کی پہچان ہے، بلکہ یہاں بسنے والے ہر شہری کی آزادی، مساوات اور انصاف کا ضامن بھی ہے۔
آج جب اس ملک کا آئین خود خطرات میں گھرا ہوا ہے، جب جمہوری ادارے کمزور کیے جا رہے ہیں، جب سوال کرنے والے شہریوں کو خاموش کیا جا رہا ہے، تو ایسی صورتِ حال میں آئینِ ہند کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ یہ کتاب محض قانون کی دفعات کا مجموعہ نہیں، بلکہ یہ ایک ایسا آئینہ ہے جو ہمیں ہمارے حقوق اور فرائض کی مکمل تصویر دکھاتا ہے۔
ہر باشعور، مہذب اور تعلیم یافتہ شہری کو چاہیے کہ وہ آئینِ ہند کا مطالعہ کرے اور اس کی روح کو سمجھے۔ خاص طور پر نوجوان طلبہ، خواہ وہ کالجوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہوں یا دینی مدارس میں زیر تعلیم ہوں — اُن کے لیے یہ ناگزیر ہے کہ وہ اس کتاب کو اپنے مطالعے کا حصہ بنائیں۔
کیوں کہ یہی آئین ہمیں بتاتا ہے کہ اظہارِ رائے کی آزادی کیا ہے؟ اقلیتوں کے حقوق کس طرح محفوظ ہیں؟ اور ایک جمہوری ملک میں تمام مذاہب، ذاتوں اور طبقات کو برابر کا درجہ کیوں دیا گیا ہے۔
یاد رکھیے، جب تک اس کتاب کی بنیادیں باقی اور محفوظ رہیں گی، تب تک اس ملک کی فضائیں جمہوریت کے نغمے گاتی رہیں گی۔
آفتاب اظہر صدیقی
آئین ہند کو ہندی زبان میں آن لائن خریدنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کیجیے۔
https://amzn.to/4eWrbXJ

0 تبصرے