Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

حسنہ ایجوکیشنل ٹرسٹ ارریہ کے زیر اہتمام دو روزہ آل سیمانچل ٹیچر ٹریننگ پروگرام بحسن وخوبی اختتام پذیر



بتاریخ 27/ 28/جولائی 2025 بروز اتوار و سوموار حسنہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام اجلاس عام ، طالبات کاؤنسلنک اینڈ گائڈینس اور ٹیچرس ٹریننگ کا پروگرام منعقد کیا گیا ۔ 27 / جولائی 2025 بروز اتوار بعد نماز مغرب گلیشیئر ہوٹل ارریہ زیرو مائل کے احاطے میں زیر صدارت ڈاکٹر عبید الرحمن مدنی حفظہ اللہ دعوتی اجلاس عام کا انعقاد ہوا ۔ اس میں شیخ شاہ فہد سنابلی ممبئی ، جناب زید پٹیل صاحب چیئرمین آئی پلس ٹی وی ، ڈاکٹر عزیر اسرائیل سنابلی، شیخ عبد الکریم سلفی علیگ اور جناب عبد الحمید خان صاحب امیر جمعیت اہل حدیث ٹرسٹ بھیونڈی ، وغیرہم شریک رہے۔ سب نے مختصر انداز میں سامعین کے سامنے اپنی باتیں رکھیں ۔ جناب زید پٹیل صاحب نے مذہب اسلام کے محاسن و کمالات کو دلچسپ انداز میں بیان کیا ۔ شیخ شاہ فہد سنابلی حفظہ اللہ نے اصلاح معاشرہ میں نوجوانوں کا کردار اور ان کی ذمےداریوں کے متعلق سنجیدہ انداز میں خطاب فرمایا ۔ ڈاکٹر عبید الرحمن مدنی حفظہ اللہ نے کلمۂ توحید کے تقاضوں اور اس کے مطالبات پر عالمانہ روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دنیا و آخرت میں کامیابی کا راز اس بات میں مضمر ہے کہ ہم سچے دل سے توحید کا اقرار کریں اور زندگی کے سارے لمحات میں استغفار اور ذکر و اذکار کو لازم پکڑیں۔ تقریباً رات ساڑھے نو بجے یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا. 



پھر 28/ جولائی بروز سوموار بوقت صبح نو بجے جامعہ حسنہ للبنات تلکوباڑی کے کیمپس میں طالبات کاؤنسلنگ اینڈ گائیڈنس کا پروگرام منعقد کیا گیا ۔ اس میں ہمارے موقر علمائے کرام نے طالبات کو اپنے تجربات اور ناصحانہ کلمات سے نوازا۔

پھر بعد نماز ظہر ٹیچرس ٹریننگ کے پروگرام کا آغاز ہوا ۔جس میں سیمانچل کے مختلف علاقوں سے قریب 500 معلمین ومعلمات شریک رہے۔

اس پروگرام میں ڈاکٹر عبید الرحمن مدنی ، شیخ شاہ فہد سنابلی ،برادرم زید پٹیل،ڈاکٹر عبد الکریم سلفی اور ڈاکٹر عزیر اسرائیل سنابلی حفظہم اللہ نے اظہار خیال فرمایا ۔ خاص طور سے جناب زید پٹیل صاحب اور ڈاکٹر عبید الرحمن مدنی صاحب نے سیمانچل کے مختلف مدارس و جامعات سے تشریف لائے ہوئے معلمین و معلمات کے سامنے نہایت ہی موثر اسلوب میں تدریس کے اصول و ضوابط بیان کیے ۔ اس پروگرام کی ایک خاصیت یہ رہی کہ اس میں سیمانچل کے متعدد علماے کرام جیسے ڈاکٹر امان اللہ مدنی ، ڈاکٹر ابراہیم مدنی، شیخ انعام الحق مدنی، شیخ رضوان سلفی ، شیخ تنویر ذکی مدنی وغیرہم نے بھی شرکت کی ۔ 

 خاص طور سے ٹیچرس ٹریننگ کا پروگرام سیمانچل کا منفرد اور بے مثال پروگرام رہا ۔ محاضرین حضرات نے مختصر وقت میں تدریس کے اہم اصول و ضوابط سے شرکائے مجلس کو مستفید کیا ۔ پروگرام کے اختتام پر متعدد ذی علم شخصیات نے شیخ مفیض الدین ریاضی حفظہ اللہ کی اس بے مثال کاوش کو دل گہرائیوں سے سراہا اور انھیں مبارکباد پیش کی اور اسی مجلس میں یہ عہد لیا گیا کہ آئندہ سال باضابطہ "تدریب المعلمین والمعلمات " کا پروگرام منعقد کیا جائے گا ۔ ان شاءاللہ ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے