Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

مدارس اسلامیہ میں خاک کے ذروں کو ماہ و انجم اور خورشید بنایا جاتا ہے: مولانا رضوان الدین معروفی



مدرسہ تجوید القرآن کشن گنج کے جلسہ دستاربندی میں 86/ حفاظ کرام کے سروں پر سجی دستار
  کشن گنج 11/ فروری (نامہ نگار) مدرسہ تجوید القرآن کاغذیہ محلہ لائن کشن گنج کے احاطے میں ”جلسہ سیرت النبی ﷺ و دستاربندی“ کے عنوان سے ایک عظیم الشان اجلاس عام منعقد ہوا جس میں 86/ حفاظ کرام کی دستار بندی ہوئی۔ اجلاس کی صدارت مولانا ممتاز عالم مظاہری مہتمم ادارہ فیض القرآن ٹھکری باڑی نے فرمائی، جبکہ مولانا آفتاب اظہرؔ صدیقی استاذ حدیث مدرسہ فاطمۃ الزھرا للبنات چھترگاچھ نے نظامت کا فریضہ انجام دیا۔ ماسٹر سعید الرحمن مہتمم مدرسہ ہٰذا اور جناب عبدالوحید نائب مہتمم کے زیر اہتمام یہ اجلاس تین نشستوں میں منعقد ہوا، بعد نماز جمعہ پہلی نشست میں مولانا غلام مصطفی قاسمی مہتمم جامعہ ابراہیمیہ گیراماری کا مستورات کے درمیان بیان ہوا جس میں انہوں نے خواتین کے مقام و مرتبے اور اولاد کی تربیت پر خطاب کیا۔ عصر تا مغرب دوسری نشست میں طلبہئ مدرسہ کا پروگرام ہوا جس میں انہوں نے تلاوت، نعت، نظم، اردو اور انگریزی تقاریر و مکالمہ جات پیش کیے۔ تیسری نشست بعد نماز مغرب منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام کے بیانات ہوئے۔ مہمان خصوصی کے طور پر جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا کے شیخ الحدیث مولانا رضوان الدین معروفی صاحب تشریف فرما رہے، ان ہی کی آخری تقریر اور دعا پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ ان سے قبل مولانا و مفتی صبیح اختر قاسمی شیخ الحدیث جامعہ جلالیہ ہوجائی آسام، مولانا ممتاز عالم مظاہری، مولانا غیاث الدین قاسمی مہتمم مدرسہ حسینیہ مدنی نگر کشن گنج، مولانا زاہر حسین، مولانا و مفتی جاوید اقبال صدر جمعیۃ علماء بہار، مولانا و مفتی اظہار قاسمی مہتمم دارالعلوم کشن گنج، مفتی و قاضی ارشد قاسمی قاضی دارالقضاء کشن گنج اور مولانا فیض الرحمن ندوی نے اپنے بیانات سے سامعین کو مستفید کیا۔ مولانا حبیب الرحمن صدر مدرسہ ہٰذا نے خطبہئ استقبالیہ پیش کیا، جس میں انہوں نے بانی مدرسہ مولانا محمد ہاشم کی خدمات کو یاد کیا اور ان کے بعد کے حالات کا جائزہ پیش کیا۔ خطباء نے اپنی تقاریر میں مدارس اسلامیہ کی عظمت و اہمیت اور قرآن مجید کی شان و رفعت پر روشنی ڈالی۔ قاری فردوس انجم بلبل بنگال نے اپنی نعتیہ شاعری سے سامعین کو محظوظ کیا۔اجلاس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد وخواتین نے شرکت کی، ان کے علاوہ شہر کی مساجد کے ائمہ اور علماء بھی موجود رہے۔ آخر میں ماسٹر سعید الرحمن مہتمم و جناب عبدالوحید نائب مہتمم مدرسہ ہٰذا نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا، واضح رہے کہ حفاظ کی دستار بندی کے ساتھ دونوں مہتمم حضرات کی بھی دستاربندی ہوئی۔ اجلاس کو کامیاب بنانے میں الحاج حافظ ابوظفر، مولانا اکرام الحق قاسمی، مولانا مسیح الزماں جامعی، قاری محمد سرتاج، مولانا زید حسن مظاہری، قاری خورشید انور، حافظ سفیر الدین، حافظ فرحاد، ماسٹر انتخاب الرحمن، محمد جہانگیر، محمد ذیشان اور رضا بھائی عرف لڈو نے اہم کردار ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے