ایم آئی ایم سمیت کئی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے مشترکہ احتجاجی جلسے میں صدر جمہوریہ کے نام بھیجا گیا میمورینڈم
کشن گنج 31/ اکتوبر (پریس ریلیز) مدرسہ انجمن اسلامیہ کشن گنج کے احاطے میں مجلس اتحاد المسلمین کے ساتھ مل كر کئی ملی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے اشتراک سے اسرائیل کی جارحیت کے خلاف اور فلسطین کے مظلوموں کے حق میں ایک روزہ جلسہئ احتجاج و دعائیہ مجلس کا انعقاد عمل میں آیا، مولانا عبدالوکیل قاسمی کی تلاوت سے جلسے کا آغاز ہوا، مولانا جاوید اقبال نے نعتیہ کلام پیش کیا، پروفیسر رام دیال پاسوان کی صدارت رہی، جبکہ مولانا آفتاب اظہرؔ صدیقی نے نظامت کا فریضہ انجام دیا۔ احتجاجی اجلاس میں مجلس احرار اسلام صوبہ بہار، مجلس علمائے ملت بہار، راشٹریہ علماء کونسل بہار، امن انسانیت فاؤنڈیشن بہادرگنج، ادارہ کنز الایمان گانگی اور شیعہ جماعت کی نمائندگی دیکھنے کو ملی۔ جلسہئ احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے ایم آئی ایم کے ممبر اسمبلی اور صدر بہار اختر الایمان نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت صرف ایک مذہب کے خلاف نہیں؛ بلکہ پوری انسانیت کے خلاف ہے، آج پوری دنیا میں اسرائیل کی ظالم حکومت کے خلاف احتجاج ہورہا ہے، ہم نے بھی ایک مقدور بھر کوشش کی ہے اور سیمانچل کے انصاف پسند عوام اور قابل قدر دانشوران کو اس متحدہ پلیٹ فارم پر جمع کرکے آج اسرائیل کی انسانیت سوز جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائی ہے، ہم اپنی حکومت سے بھی اپیل کرنا چاہیں گے کہ وہ اسرائیل جیسی ظالم حکومت کے تئیں نرم رویے سے باز آئے اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اپنا موقف واضح کرے۔ مولانا آفتاب اظہرؔ صدیقی نے کہا کہ راشٹریہ علماء کونسل بھارت سرکار سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اگر واقعی انسانیت نواز ہے اور انصاف کا پرچم بلند رکھنا چاہتی ہے تو اسرائیل جیسے جارحیت پسند اور دہشت گرد ملک سے تمام طرح کے تجارتی و سفارتی معاملات ختم کرے اور اس کے تمام پروڈکٹس پر بھارت میں بین لگائے۔ اس موقع پر مولانا الیاس مخلص صدر مجلس احرار اسلام بہار، مولانا شمیم ریاض ندوی محرک مجلس علمائے ملت، مولانا آفتاب اظہرؔ صدیقی صوبائی انچارج راشٹریہ علماء کونسل، مولانا زین العابدین سنابلی ناظم جمعیۃ اہل حدیث کشن گنج، مولانا مزمل حق مدنی پرنسپل جامعہ عائشہ للبنات کشن گنج، مولانا ابو سالک ندوی صدر امن انسانیت فاؤنڈیشن، مولانا سرور امام قمی امام و خطیب شیعہ جامع مسجد کشن گنج، تفہیم الرحمن آکسفورڈ اکیڈمی کشن گنج، مولانا نور الحسن نورانی، مولانا محسن رضا رضوی دارالعلوم قدم رسول کشن گنج، عادل حسن ایڈووکیٹ یوتھ صدر ایم آئی ایم بہار، محمد اسحاق، انجینئر آفتاب احمد، مولانا عمیر انور قاسمی، مولانا سرفراز ندوی، محفوظ عالم، قاری ابرار دانش، مولانا حسان احسن قاسمی، ضلع پارشد فیضان احمد، امتیاز نصر وغیرہ نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ سبھی مسالک کے علمائے کرام کی مشارکت میں مفتی اظہار قاسمی مہتمم دارالعلوم کشن گنج کی دعاؤں پر مجلس اختتام پذیر ہوئی۔ جس میں فلسطین کے مظلوموں، معصوموں اور شہیدوں کے لیے خاص طور پر دعاء کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
0 تبصرے