(پریس ریلیز) فتح پوری مسلم سینیئر سیکنڈری اسکول دلی میں یوم آزادی کے سلسلے میں ایک رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی. اسکول کے جیون بخش ہال کو مختلف رنگوں کے غباروں اور ترنگا پرچموں سے سجایا گیا. تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا لیکن تقریب کا باقاعدہ آغاز محمد دانش نے تلاوت قرآن پاک سے کیا. آزاد ہاؤس، ذاکر ہاؤس، گاندھی ہاؤس اور کلام ہاؤس کے طلبہ نے تقریر، ڈرامہ، مکالمہ اور قومی نغموں پر مشتمل پروگرام پیش کیا اور سامعین سے داد وصول کیا. اس پروگرام میں ادارے کے ذمہ داران کے علاوہ علاقہ کے سیاسی، سماجی اور علمی شخصیات نے بھاری تعداد میں شرکت کی. سامعین سے خطاب کرتے ہوئے اسکول کی منتظمہ کمیٹی کے چیئرمین جناب شیخ ریاض عمر صاحب نے آزادی کے رہنماؤں کو سلام پیش کیا اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی. تقریب کے مہمان خصوصی جناب عقیل احمد صاحب نے طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لئے بہت سارے مفید مشورے دیے. آخر میں اسکول کے پرنسپل جناب نورالدین صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اسکول میں اس طرح کی تقریبات کو منانے کی روایت بیت قدیم ہے. انہوں نے موجودہ صورتحال میں تعلیم کی اہمیت پر روز دیا. موصوف ابھی صرف ڈیڑھ ماہ قبل اسکول کے ہیڈ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں لیکن اس مختصر سی مدت میں بہت سارے ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں. پروگرام میں جناب عدیل انیس صاحب، پرویز صاحب اور کئی سرکردہ شخصیات موجود تھیں. پروگرام کی نظامت اسکول کے لیکچرار جناب سراج الدین فلاحی صاحب اور محترمہ کشش صدیقی صاحبہ نے بہت عمدہ طریقے سے انجام دیں. پروگرام کے اختتام کے بعد طلبہ میں شیرینی تقسیم کی گئی.
0 تبصرے