Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

آج ہرلین منوچا سے ملیےـ


صحافیوں سے آپ ہر روز ملتے ہیں. آئیے ہم آپ کو کام کے صحافیوں سے ملاتے ہیں. پچھلی مرتبہ ہم نے آپ کو جیوتی یادو سے ملایا تھا، آج ہرلین منوچا سے ملیےـ  ہرلین منوچا فی الحال دکن کرانیکل سے وابستہ ہیں اور سینئر رپورٹر ہیں.

ہرلین کی پیدائیش 25 مئی 1995 کو اتراکھند کے ریشیکیش میں ہوئی؛ اور بڑے مالدار گھرانے میں ہوئی، تو گویا بچپن سے ہی عیش و عشرت کا ساماں!
ہرلین کی ابتدائی تعلیم ریشیکیش سے ہی ہوئی اور دسویں کا امتحان این ڈی ایس ریشیکیش سے پاس کیاـ انٹر کی تعلیم چندیگڑھ میں ایس ڈی پبلک اسکول سے حاصل کی. 2016 میں انگریزی میں بے-اے کی تکمیل بھی چنددیگڑھ کے  جی-جی-ڈی-ایس-ڈی کالج سے کی.

ہرلین منوچا کو صحافت میں آنا 2016 میں ہی ہواـ اور اولا نیوز ایکس نئی دہلی سے وابستہ رہیں. جولائی 2016 سے دسمبر 2017 کا عرصہ اسی ادارہ سے وابستگی میں گزراـ ہرلین نے بعد میں ٹائمز ناؤ اور انڈیا ایہیڈ کے لئے بھی لکھاـ اور آخر کو دکن کرانیکل سے جاکر؛ تشنگی بجھانے پہنچی. آج کل اسی سے وابستہ ہیں، اور اپنے تحقیقی کارنامے سرانجام دیتی ہیں. ہرلین کی کئی رپورٹیں اور مقالوں میں سے چند مایہ ناز درج ذیل ہیں:

بالا پور سعید آباد میں فرقہ پرستی کی تکمیل
دشا ریپ کیس کے بعد پولیس کے رت جگے کا نظم
حشرات کش دوا کا چھڑکنے سے زمیندار موت کی فصل بورہے ہیں

ان سب کے علاوہ ہرلین نے کئی تحقیقی مضامین بھی تخلیق کیے ہیں، جن کا تذکرہ پھر کبھی کریں گے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے