Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

مولانا فضیل احمد ناصری علامہ اقبال ایوارڈ سے سرفراز


صدائے حق نیوز 3/ مارچ 2019ء
    حج ہاؤس سی ایس ٹی ممبئی میں منعقد بائیسویں "کل ہند مسابقۃ القرآن" کے موقع پر حضرت مولانا فضیل احمد ناصری صاحب استاذ حدیث جامعہ امام محمد انور شاہ دیوبند کو علامہ اقبال ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ سچ کہیے تو حضرت والا واقعی اس ایوارڈ کے مستحق تھے، آپ نے مدرسے کی چہاردیواری میں رہ کر حدیث و قرآن کی خدمت کے ساتھ فکر امت میں سماجی اور قومی خدمات بھی انجام دیتے ہیں۔ آپ مسلمانوں کی خستہ حالی پر سنجیدگی سے لکھتے اور غم دوش میں بھرپور اشعار کہتے ہیں۔ حالات حاضرہ پر مسلمانوں، امیروں، بادشاہوں اور علماء و دانشوران کا اپنی ذمہ داریوں سے دور رہنے پر آپ متفکرانہ اور بے باک انداز میں نظم و نثر کے ذریعے ملت کو پیغام دیتے نظر آتے ہیں۔ آپ کا پہلا شعری مجموعہء کلام "حدیثِ عنبر" کے نام سے شائع ہوکر مقبول خاص و عام ہوچکا ہے۔ دوسرا مجموعہء کلام "آؤ کہ لہو رولیں" کا مسودہ بھی تیار ہے، بس طباعت باقی ہے۔
ممبئی کے کل ہند مسابقے میں آپ کو علامہ اقبال ایوارڈ سے نوازے جانے پر آپ کے محبین و مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

مولانا شکیل منصور القاسمی نے لکھا :
"حق بحق دار رسید !
شائقینِ اردو ادب اور بہی خواہان ورفقاء ِ فضیل احمد ناصری صاحب کے لئے باعث مسرت وشادمانی ہے کہ آپ اپنی بیش بہا ، لاثانی ،فکر انگیز آفاقی تخیل اور بصیرت افروز وسبق آموز شعری وادبی گرانقدر خدمات پہ علامہ اقبال ایوارڈ سے سرفراز کئے گئے ،
ہمارے دل اس مسرت نواز خبر اور قدر شناس اقدام سے سرشار ہیں
اللہ تعالی آپ کو سدا بہار ، اور ترقی پذیر رکھے
میری طرف سے نیک خواہشات ،دلی تمنائیں اور مخلصانہ دعائیں قبول فرمائیں
والسلام۔"
مولانا انس عباد صدیقی نے لکھا:
"محترم مولانا فضیل احمدناصری حفظہ اللہ اس عہد کے ممتاز قادرالکلام شاعر ہیں آپ کی شاعری میں  جہاں قافیہ ردیف اور فن شاعری کے رموزواسرارکاالتزام رہتا ہے وہیں الفاظ وتشبیہات بڑے خوبصورت ہوتے ہیں آپ کی شاعری  کا ایک ایک شعر تعمیری افکار اور تجلی اذہان کا پیامبر ہوتاہے آپ برجستہ شعر کہتے ہیں اور خوب کہتے ہیں آپ کو  بائسیواں مسابقتہ القرآن الکریم کے موقع سے عروس البلاد کے حج ہاؤس میں علامہ اقبال ایوارڈ  سے تفویض کرنا آپ کی شاعری کی عظمت کو سلام کرناہے
میں مولانا کو مبارک بادپیش کرتا ہوں نیک خواہشات کے ساتھ۔"
ان کے علاوہ بہت سے قدردانوں نے اپنے اپنے الفاظ میں مولانا فضیل احمد ناصری صاحب کو مبارکباد پیش کی۔
..............................
آفتاب اظہرؔ صدیقی
ایڈیٹر : صدائے حق نیوز

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے