Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

آل انڈیا مجلس صدائے حق All India Majlis e Sada e Haq

.................................................. 
ملک و ملت اور عوامی خدمت کی غرض سے ء2014 میں تشکیل دی گئی ایک ملی تنظیم ہے، جس کی بنیاد دیوبند میں رہتے ہوئے دورہء حدیث کے سال میں مولانا آفتاب اظہر صدیقی نے رکھی، مولانا آفتاب اظہر صدیقی نے دورہء حدیث کے سال دیوبند میں "شعبہء اردو ادب" کا بھی قیام کیا تھا جس کے تحت وہ طلبہء دارالعلوم و دارالعلوم وقف و دیگر اداروں کے طلباء کو صحافت اور فن عروض پڑھاتے تھے، ان کے دیوبند سے فراغت کے بعد یہ شعبہ بند ہوگیا، تاہم انہوں نے ملکی سطح پر خدمت کے بڑے جذبے کے ساتھ ایک منظم خاکہ اور نیک سوچ کے ساتھ "مجلس صدائے حق" کے دائرہء عمل کو وسیع کرنا چاہا، اس بارے میں انہوں نے فراغت کے بعد قصبہ منگلور ضلع ہریدوار میں رہتے ہوئے کوششیں کیں، انہوں نے سب سے پہلے مجلس کی صدارت کے لیے اپنے استاذ و مربی حضرت مولانا مفتی محمد معصوم قاسمی صاحب سے درخواست کی جنہوں نے شروع میں توقف سے کام لیا پھر اپنے اس معتمد شاگرد کے اصرار کے بعد درخواست قبول کرلی؛ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ یہ تنظیم تم نوجوانوں کی ہے، کام تمہیں ہی کرنا ہوگا، ہم صرف موقع بموقع رہنمائی کرسکتے ہیں۔ 
اس کے بعد مولانا آفتاب اظہر صدیقی نے مجلس کے اغراض و مقاصد مرتب کرکے مفتی معصوم صاحب کی خدمت میں پیش کیے، مفتی صاحب نے چند اصلاحات کے بعد ان اغراض و مقاصد کو پاس کردیا۔ اس کے بعد مولانا آفتاب اظہر صاحب نے مجلس صدائے حق کو مختلف صوبوں میں متعارف کرایا اور چند صوبوں میں مجلس کے صوبائی عہدیداران منتخب کیے جن کے نام آخر میں درج ہیں۔
مجلس صدائے حق کے پلیٹ فارم سے مولانا آفتاب اظہر صاحب نے کئی پرآشوب مواقع پر ظلم کے خلاف میدانی سطح پر مظاہرے کیے، حق و انصاف کی صدا بلند کی، غریبوں، مسکینوں اور بیواؤں کو حقوق دلوانے کی آواز اٹھائی، زمینی سطح پر ہنگامی آفات کے وقت اپنی کوشش کی حد تک رفاہی خدمات انجام دیں۔
آل انڈیا مجلس صدائے حق کے اغراض و مقاصد کے تحت حق کا یہ علم بردار اپنے مشن میں سرگرم عمل ہے، ہمیں قوی امید ہے کہ مولانا اس تنظیم کے تحت ملک و عوام کے حق میں انقلابی خدمات انجام دیتے رہیں گے، ان شاء اللہ!
  اللہ پاک تاعمر مولانا آفتاب اظہر صدیقی اور مجلس صدائے حق کے تمام ذمہ داران سے قوم و ملت کی خدمت و خیرخواہی کی لائن سے کام لیتا رہے۔ آمین! 

 آل انڈیا مجلس صدائے حق کے طے شدہ اغراض و مقاصد درج ذیل ہیں۔
(۱) حق و انصاف کی صدا بلند کرنا، ظلم کے خلاف آواز اٹھانا، انسانیت کی قدر، آدمی کے احترام اور حقوق العباد کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے خدمت خلق کا فریضہ انجام دینا۔
(۲) معاشرے کو ذات پات، تعصب اور فرقہ بندی کی بیماریوں سے پاک کرکے اتحاد و اتفاق کی فضا قائم کرنا۔
(۳) پُر امن ماحول ، تعلیمی بیداری اور قوم کی ترقی کے لیے فکر مند رہنا۔
(۴) معاشرے میں پھیلتی برائیوں کے سد باب کے لیے اصلاح معاشرہ کی کوشش کرنا، قریہ در قریہ، شہر در شہر جاکر اصلاح معاشرہ کے عنوان سے چھوٹے بڑے جلسے منعقد کرنانیز اصلاحی پرچے اور کتابچے شائع کرنا۔
(۵) بیواؤں، یتیموں اور فقراء و مساکین کے لیے جو سرکاری اسکیمیں موجود ہیں؛ مکھیا؍ممبر؍چیئرمین یا تحصیلدار سے مل کر وہ اسکیمیں جاری کروانا اور خود بھی حتی المقدور ان کی ضروریات کا خیال رکھنا۔
(۶) جہاں ضرورت ہو وہاں دینی مکاتب قائم کرنا نیز غریب بچوں کے لیے مفت تعلیم کا نظم کرنا، جو طلبہ تنگ دستی کی وجہ سے تعلیم مکمل نہیں کر پاتے اور بہت کچھ پڑھ کر مزدوری کرنے لگتے ہیں؛ مجلس کے فنڈ سے ان کا تعلیمی سلسلہ جاری کرواکر انہیں آگے بڑھنے اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنا۔
(۷)عوام کو سیکولر ذہنیت رکھنے والے سیاسی، سماجی و مذہبی دانشوروں سے جوڑنا۔
(۸) آل انڈیا مجلس صدائے حق کے ذریعے اپنا ایک مضبوط میڈیا نیٹ ورک قائم کرنا، جس کی ابتدا ’’صدائے حق‘‘ نیوز کے نام سے ہوگئی ہے؛ نیز اس کے لیے ایسے افراد تیار کرنا جو فسطائی میڈیا کا پُرزور مقابلہ کر سکیں۔
(۹) ملک میں سیکولر، ایماندار اور صاف ستھری سیاست کو مضبوط کرنے پر توجہ دینا۔
(۱۰)قدرتی آفات سے متأثر مجبور حال لوگوں اور ستم زدہ افراد کا تعاون کرنا۔ 

آل انڈیا مجلس صدائے حق کے موجودہ ذمہ داران کے نام درج ذیل ہیں۔

صدر: مفتی محمد معصوم قاسمی صاحب
ناظم اعلی: جامعہ عربیہ مدرسۃ المؤمنین منگلور و مالک مکتبۃ العارف دیوبند
جنرل سکریٹری: مولانا آفتاب اظہر صدیقی
پھلواری، چھترگاچھ، ضلع کشن گنج (بہار) 
ترجمان: مولانا محمد تنویر صدیقی صاحب
ضلع سہرسہ بہار

مجلس شوریٰ:
❶ مولانا نظر الاسلام صاحب قاسمی
صدر مجلس صدائے حق بہار

❷ مفتی محمد عمیر صاحب قاسمی
صدر مجلس صدائے حق مدھیہ پردیش

❸ مفتی عبدالقادر صاحب قاسمی
صدر مجلس صدائے حق مغربی اترپردیش

❹ مفتی محمد ثاقب صاحب قاسمی
صدر مجلس صدائے حق پنجاب

Head office: 
Phulwari, ward no. 1
Post. Chhattargachh
Thana: Paharkatta
Tahseel: Pothia
Distt. Kishanganj
Bihar
Email: aimsadaehaq@gmail.com
........................................ 
ترتیب و پیش کش : الانجمن انٹرنیشنل 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے